القادر کیس کا فیصلہ آج پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا عمران خان پیش نہیں ہوئے وہ جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا
پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ پڑھانے کے لیے بنائی گئی، یہ بھونڈا کیس ہے یہ ہر جگہ چیلنج ہوگا فیصل واوڈا اور خواجہ آصف کل سے شروع ہوگئے تھے انہوں نے کل سے ہی فیصلہ سنادیا دیا کیا یہ جج ہیں؟؟ ان کے پاس فیصلہ کہاں سے آیا؟؟ ان کے پاس تحریر کہاں سے آئی ؟؟ یہ کینگرو کورٹ ہے؟؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے ہم ای گورننس کریں گے، انٹرنیٹ آنہیں رہا تم خاک حکومت چلاؤ گے؟ 2 سال میں ملک میں مائیگریشن کے ذریعے 14 ارب ڈالر چلے گئے اور حکومت آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ آج پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا۔
شبلی فراز نے کہا کہ کسی دنیا میں یہ نہیں ہوتا، یہ سب بھونڈے کیس ہیں، یہ تو پاکستان کی عوام کے منہ پرطمانچہ ہے میں سمجھتا ہوں ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ان سے پوچھا جائے گا کہ جس شخص نے یونیورسٹی بنائی آپ نے اسے سزا دے دی؟سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس مقدمے میں غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، برطانیہ میں ملک ریاض نے کوئی پراپرٹی خریدی، وہاں کے اداروں نے دیکھا کہ یہ اتنی مہنگی پراپرٹی کیوں خریدی گئی ہے؟ وہ مقدمہ آگے نہیں بڑھا، وہاں سٹیلمنٹ ہوئی اور کہا گیا کہ رقم واپس پاکستان...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خانحکومت میں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان میں کوئی فرق نہیں، عمران خان بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے ، اب حکومت پر یقین کون کرے گا: ایمل ولی خان
مزید پڑھ »
26ویں ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج، ملک میں مارشل لا ہے، اسد قیصرعمران خان پر کوئی دباؤ نہیں، ان کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے اور مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعمران خان نے واضع کہا 190 ملین پاؤند کا فیصلہ آنا چاہیے، انہوں نے کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے،چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کہتی تھی ہم ان سے مذاکرات نہیں کریں گے جن کی اوقات نہیں، خواجہ آصف15دن میں ایسا کیا ہوگیا جو پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوگئی، ایک بندہ بتادیں جس سے عمران خان نے زندگی میں وفا کی ہو
مزید پڑھ »
عمران خان کل سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، شیخ وقاص اکرمکل عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپڈیٹ دیں گے جس کی روشنی میں وہ ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے،سینئر رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
حکومتی کمیٹی سے پہلی بیٹھک کے بعد عمران خان کی ہدایات لیں گے، پی ٹی آئیکل عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپڈیٹ دیں گے جس کی روشنی میں وہ ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے،سینئر رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »