الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا قیام؛ عمران خان کے وکیل کیس سے لاعلم نکلے

پاکستان خبریں خبریں

الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا قیام؛ عمران خان کے وکیل کیس سے لاعلم نکلے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

سماعت کے لیے مقرر کیس پکارے جانے سے قبل وکیل حامد خان عدالت سے نکل گئے، بعد ازاں ملتوی کرنے کی استدعا کردی

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان لاعلم نکلے۔

عدالت میں کیس سے متعلق پکارا گیا تو اس سے قبل ہی عمران خان کے وکیل حامد خان کمرہ عدالت سے نکل گئے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حامد خان صاحب کو بلائیں، ان کا کیس سماعت کے لیے پکارا جا چکا ہے۔ حامد خان نے کہا کہ میرے خیال میں یہ کیس کل 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو نوٹس ہو چکا ہے، آپ ان سے رابطے میں رہا کریں۔حامد خان نے استدعا کی کہ ہمارے کیس کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد لگا دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔سپریم کورٹ آئینی بینچ نے دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔ دوران سماعت درخواست گزار قیوم خان ،محمود اختر نقوی اور میاں شبیر عدالت میں...

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسی ہی درخواست بانی پی ٹی آئی کی بھی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے بھی عام انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کی تھی۔Dec 09, 2024 10:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سویلینز کے فوجی ٹرائل پر بینچ کا معاملہ، آئینی بینچ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن سے رجوعسویلینز کے فوجی ٹرائل پر بینچ کا معاملہ، آئینی بینچ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن سے رجوعجسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل کے خلاف اپیلوں کی آئینی بینچ میں نہیں بیٹھ سکتیں، آئینی کمیٹی نے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا: اعلامیہ
مزید پڑھ »

اسلام آباد میں 16 اور پنڈی میں 3 مقدمات، عمران خان رہا نہیں ہوسکیں گےاسلام آباد میں 16 اور پنڈی میں 3 مقدمات، عمران خان رہا نہیں ہوسکیں گےتوشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہائی کے حکم کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکیں گے
مزید پڑھ »

عمران خان سے متعلق افواہیں پھیل رہی ہیں خدشات دور کرنے کیلئے فوراً ملاقات کرائی جائے، فیصل چوہدریعمران خان سے متعلق افواہیں پھیل رہی ہیں خدشات دور کرنے کیلئے فوراً ملاقات کرائی جائے، فیصل چوہدرییہ دوسرا دن ہے عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، پنجاب پولیس عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرارہی، وکیل عمران خان
مزید پڑھ »

عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلانعمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلانعمران خان نے کہا ہےکہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے اور مذاکرات ان ہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے: وکیل فیصل چوہدری
مزید پڑھ »

عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظورعمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظوراگر کمیشن بن بھی گیا تو صرف ذمہ داری ہی فکس کرے گا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا فوجداری مقدمات پر اثر نہیں پڑے گا: عدالت
مزید پڑھ »

’بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدی’بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدیبانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلیے حامی بھرلی ہے: عمران خان کے وکیل خالد یوسف کا دعویٰ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 21:18:13