فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی اس میں وزن ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے، سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی ماحول ہے جس میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی حصہ ہے۔جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس مقبول کی بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن منسوخ کرنے کی بات ہو رہی ہے مگر ہم ایسی کسی صورت حال کا بھرپور دفاع کریں گے، الیکشن کے نتیجے میں ہمیں جو اسپیس ملی ہے اس کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، اس سلسلے میں ہمارے پاس جو جو دوا موجود ہے، استعمال کریں گے۔
اس کے علاوہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاون کا خطرہ ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا وقت سے پہلے اعلان کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے ، ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہورہی ہے، جواب دینا ہمارا حق ہے، وزیردفاعاسد قیصر اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اس پر سیاست نہ کریں، یہ ہمارے خون کا معاملہ ہے، خواجہ آصف
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی آج بھی فوج کیخلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر دفاعآپریشن عزم استحکام کا فیصلہ ایپکس کمیٹی میں کیا گیا، وزیراعلی کے پی بھی شریک تھے، ان کے سامنے سب بات ہوئی، خواجہ آصف
مزید پڑھ »
اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں: خواجہ آصفسیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش اب بھی برقرارہے: خواجہ آصف کا اظہار خیال
مزید پڑھ »
سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہو گا، افغانستانپاکستانی قیادت حساس معاملات پر کسی کو بیان دینے کی اجازت نہ دے، افغان وزارت دفاع کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
مزید پڑھ »
آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیانکسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے: جسٹس بابر کا آڈیو لیکس کیس میں ریمارکس
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیالگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے، یقیناً کسی سیاسی جماعت پرپابندی تشویش کی بات ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
مزید پڑھ »