الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، رانا ثناء

پاکستان خبریں خبریں

الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، رانا ثناء
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

ایم کیو ایم کا بھی یہی موقف ہے وہ بھی نئی مردم شماری کے نتائج سے غیرمطمئن ہے تفصیلات جانیے: RanaSanaUllah PMLN PDM PPP MQM DailyJang

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نئی مردم شماری میں کچھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس لیے نوٹیفائی نہیں ہو رہی، نتائج نوٹیفائی نہ کرنے سے الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر ہی الیکشن کروانے کا پابند ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو مردم شماری کے نتائج آئے ہیں، ان پر بھی بڑے اعتراض ہیں، نئی مردم شماری پر سب کا اتفاق بھی ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا بتائیں کس جماعت سے تعلق رہا ہے؟ نگراں حکومت پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کا اتفاق ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ تو نگراں وزیراعلیٰ نے ترتیب دی ہے، بتادیں دونوں صوبوں میں کس نگراں وزیر نے کس جماعت سے الیکشن لڑا ہے؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ جہانگیر ترین، علیم خان، عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ذاتی خیال ہے کہ ن ليگ پنجاب میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرے، حتمی فیصلہ تو پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو اکسانا، گمراہ کرنا، جذباتی کرنا سب چیزیں آن ریکارڈ ہیں، بتائیں 9 مئی کا پلان اگر زمان پارک میں بنا تو کرنے والا پھر کون ہے؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غالب امکان ہے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے آئین سے فرار کاآپشن موجود نہیں الیکشن وقت پر ہوں گے: احسن اقبالغالب امکان ہے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے آئین سے فرار کاآپشن موجود نہیں الیکشن وقت پر ہوں گے: احسن اقبال10:54 PM, 14 Jul, 2023, متفرق خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پرہو ں گے۔ا نہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں
مزید پڑھ »

’غالب امکان ہے انتخابات پرانی مردم شماری پر کرانے پڑیں‘’غالب امکان ہے انتخابات پرانی مردم شماری پر کرانے پڑیں‘’غالب امکان ہے انتخابات پرانی مردم شماری پر کرانے پڑیں‘ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیعووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیعووٹر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں: الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بھی لازمی کٹہرے میں لائے جائیں گے، رانا ثناء9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بھی لازمی کٹہرے میں لائے جائیں گے، رانا ثناءرانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں باقاعدہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »

استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردواستحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردواستحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان کیلیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دی جائے گی، ترجمان
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 22:11:05