نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔ حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر اہلکار کو سزائے موت - ایکسپریس اردوماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہوجانے پر پولیس اہلکار نعیم اختر راجپوت کو سزائے موت سنا دی
مزید پڑھ »
بجلی کاٹنے کیلئے آنے والے عملے پر قیینچیوں سے حملہ، تین سیپکو اہلکار زخمیسکھر بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کیلئے آنے والے عملے کو درزیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا، قیننچیوں کے وار لگنے سے سیپکو کے تین ملازمین لہولہان ہوگئے
مزید پڑھ »
قابض بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 4 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردوضلع کپواڑا میں بھارتی چیک پوسٹ اور باندی پورہ میں فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرا
مزید پڑھ »
بچے سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکماسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نےبچےسےبدفعلی کرنیوالےملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر اہلکار کو سزائے موت - ایکسپریس اردوماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہوجانے پر پولیس اہلکار نعیم اختر راجپوت کو سزائے موت سنا دی
مزید پڑھ »