امریکا میں شدید سردی اور برفباری

NEWS خبریں

امریکا میں شدید سردی اور برفباری
سردیبرفباریامریکا
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

امریکا میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے 30 ریاستیں مفلوج ہیں۔

امریکا کی 30 ریاستیں برفباری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے امریکیوں کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت سخت سرد موسم کا شکار ہے اور اس خاص موسمیاتی کیفیت جسے 'پولر ورٹیکس‘ کہا جاتا ہے اس کی وجہ سے 30 سے زیادہ امریکی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے جب کہ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی

پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑسکتی ہے، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برفباری کی وجہ سے 1500 سے زائد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں اور 5 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مختلف سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہیں جب کہ کچھ ریاستوں میں اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک موسمیاتی ادارے کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر حالیہ جنوری میں ہونے والی سردی 2011 کے بعد امریکی تاریخ میں جنوری میں ہونے والی سب سے زیادہ سردی ہوگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

سردی برفباری امریکا موسمیاتی کیفیت ایمرجنسی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چترال میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروعچترال میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروعچترال میں شدید خشک موسم کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بارشیں اور برفباری کا آغاز ہوا ہے جس کے سبب سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »

گاza میں مہاجرین سردی سے محرومانگاza میں مہاجرین سردی سے محرومانگاza سڑیپ میں سردی کا شدت سے اثر ہوتا جارہا ہے اور تقریبا 2ملین فلسطینی مہاجرین کو گرم کپڑے، خیمے اور امدادی اشیاء کی شدید قلت کا سامना ہے۔
مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا میں ریکارڈ توڑ سردی، معمولات زندگی شدید متاثرخیبر پختونخوا میں ریکارڈ توڑ سردی، معمولات زندگی شدید متاثرمیدانی اور بالائی علاقوں میں شدید سردی کے باعث سینے اور گلے کے امراض نے وبائی شکل اختیار کرلی
مزید پڑھ »

بلوچستان میں شدید سردی، تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیابلوچستان میں شدید سردی، تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیاشمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں پارہ منفی 7 ، کوئٹہ، زیارت میں منفی6 اور نوکنڈی میں منفی 2 ہوگیا
مزید پڑھ »

چترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدتچترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدتچترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ »

بلوچستان میں موسم خشک، سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈبلوچستان میں موسم خشک، سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈپہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:29:52