شمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں پارہ منفی 7 ، کوئٹہ، زیارت میں منفی6 اور نوکنڈی میں منفی 2 ہوگیا
/ فائل فوٹومحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں پارہ منفی 7 ، کوئٹہ، زیارت میں منفی6 اور نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔افغانستان سے آنیوالی ہواؤں سے سردی میں مزید اضافہ، کراچی کا پارہ 10 ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت ،قلات اور چاغی میں پارہ کئی روز سے نقطہ انجماد سے نیچے ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیاکوئٹہ زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلات اور زیارت سمیت مستونگ میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی جمنے لگ گیا
مزید پڑھ »
واجبات نہ ملنے پر کے ایم سی ملازمین سراپا احتجاج، ایم اے جناح روڈ بند کردیایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
مزید پڑھ »
فیصل آباد پولیس میں بڑے پیٹ والے ملازمین کی شامت، توند کم کرنے کیلئے جدید جم قائمفیصل آباد پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کیلئے جدید جم قائم کیا گیا جس میں جسمانی ورزش اور جدید مشینوں پر اہلکاروں کی وزن گھٹانے کی کوششیں جاری ہیں
مزید پڑھ »
کراچی؛ برساتی نالوں میں آلودہ پانی کی نکاسی پر متعدد فیکٹریوں پر جرمانےبلدیہ عظمیٰ کراچی نےبرساتی نالوں میں کچرا پھینکنے اور گندا پانی چھوڑنے پر کارروائی شروع کردی
مزید پڑھ »
کرم واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی، شہباز راناملک خاص طور پر پختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، کامران یوسف
مزید پڑھ »
بلوچستان میں تیز ہوائیں اور سردی کے پیشانیبلوچستان کے اضلاع میں تیز ہوائیں اور سردی کے موسم کے بارے میں اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ کی پیشگوئیاں۔
مزید پڑھ »