امریکا: گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 3 افسران ہلاک، 5 زخمی

پاکستان خبریں خبریں

امریکا: گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 3 افسران ہلاک، 5 زخمی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا: پولیس چیف

امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے تین پولیس افسران کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے مجرم کو گولی ماردی۔ میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کرلی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پولیس افسران کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریاست کے گورنر سے بھی رابطہ کیا۔ شمالی کیرولائنا شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف جونی جیننگز کا کہنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا، ہلاک شدگان میں ایک ڈپٹی یو ایس مارشل بھی شامل ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحقڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحقفائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی، کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس
مزید پڑھ »

قاتل نے 23 سال بعد ’ماں بیٹی‘ کے قتل کا اعتراف کیوں کیا؟ دلخراش داستانقاتل نے 23 سال بعد ’ماں بیٹی‘ کے قتل کا اعتراف کیوں کیا؟ دلخراش داستانورجینیا : امریکا میں سفاک قاتل نے 23 سال قبل کیے والے دہرے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے جائے وقوعہ سے
مزید پڑھ »

بہاولنگر واقعہ: پولیس اہلکاروں پر تشدد پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آگیابہاولنگر میں پولیس اہلکاروں کی پٹائی پر پنجاب پولیس نے ردعمل دیا ہے۔کچھ روز قبل ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا تھا جس دوران اہل خانہ سمیت متعدد...
مزید پڑھ »

شاپنگ مال میں دہشت گردی، چھ افراد ہلاکشاپنگ مال میں دہشت گردی، چھ افراد ہلاکسڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے مسلح ملزم کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھ »

امریکا؛ بار میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمیامریکا؛ بار میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمیبار میں جھگڑا کرنے والوں نے سیکیورٹی گارڈ کی بندوق چھین کر اسے قتل کردیا
مزید پڑھ »

شہدارہ ٹاؤن میں دودھ کی دکان پر چوروں کی گولیوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاکشہدارہ ٹاؤن میں دودھ کی دکان پر چوروں کی گولیوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاکشہدارہ ٹاؤن میں گھوڑے شاہ اسٹاپ کے قریب ایک دودھ کی دکان پر چوروں کی کوشش کے دوران دو افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 08:08:22