فیڈرل انویسٹی ایجنسی نے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کینسر کے مریض ہونے کی جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند رضا عباس اور سہولت کار امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس اور ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات پیش کیں۔
فیڈرل انویسٹی ایجنسی سے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کی جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول
ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں، رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹس قونصلیٹ میں پیش کیں، جبکہ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رضا عباس کی امریکی ویزے کے لیے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانہ مسترد کرچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جارہی ہے
FIA American Visa Fake Documents Smuggling Arrested
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت: بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں: فراڈ میں ملوث گینگ گرفتارگرفتار ملزمان لوگوں کو پھنسانے کے لیے سرگرم تھے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 6 اسمارٹ فونز ضبط کرلیے۔
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے اشیا برآمدIFAI گجرات کمپوزٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ایک کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹس، ویزے، اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی احتجاج: 300 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی سماعتاسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 300 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
مزید پڑھ »
صدر ہاؤس نے ڈاکٹر سہیل انجم کی جعلی تقرری کی تردید کیصدر ہاؤس نے ڈاکٹر سہیل انجم کی جعلی تقرری کا فیصلہ کرنے والی جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے اور اس معاملے کو FIA کو تفتیش کے لیے پیش کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریباٹا پور پولیس نے ایک ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اےملزمان کی گرفتاری کے لیے دوسرے ممالک کو لیٹر لکھا گیا ہے، ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، پریس کانفرنس
مزید پڑھ »