حملہ آور نے اسکول کے کیفے ٹیریا میں فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، پولیس
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفےٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔افغانستان کے صوبے تخار میں چینی شہری کا قتلاللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ! ٹرمپ کی دعائیہ تقریب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسکول میں چھٹی کروانے کیلیے 14 سالہ لڑکے نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیاقتل سے پہلے ملزم نے اپنے موبائل پراسکول بند کروانے کے طریقوں پر تحقیق کی تھی، پولیس
مزید پڑھ »
کورنگی میں موبائل فون چھیننے کی واردات میں 22 سالہ نوجوان قتل3 جنوری کی شب نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے کورنگی مدینہ کالونی میں 22 سالہ نوجوان ساحل مسیح کو موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
مزید پڑھ »
مچنی گیٹ میں فائرنگ: 6 افراد جاں بحق، 6 زخمیپشاورتھانہ مچنی گیٹ میں شادی کی تقریب سے لوٹتے ہوئے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک، میجر شہیدآپریشن میں شدید فائرنگ کے دوران 31 سالہ میجر محمد اویس (ضلع نارووال کے رہائشی)، جو اپنی ٹیم کی قیادت کررہے تھے شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
جاپان: ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد زخمی، ملزمہ گرفتار22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا
مزید پڑھ »
شکار پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق رکنی اسمبلی زخمی، دو محافظ جاں بحقشکار پور میں ڈاکوؤں نے واردات کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی، محافظوں کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈکیت ہلاک
مزید پڑھ »