قتل سے پہلے ملزم نے اپنے موبائل پراسکول بند کروانے کے طریقوں پر تحقیق کی تھی، پولیس
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں 14 سالہ بچے نے اپنے ہی اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھنے والے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے نے اسکول میں چھٹی کروانے کے لیے دوسری جماعت کے 9 سالہ طالب علم کو گلے میں تولیہ ڈال کر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ملزم بچے نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ ملزم طالب علم کا پڑھنے میں دل نہیں لگتا تھا اور قتل کرنے سے پہلے ملزم نے اپنے موبائل پر کافی تحقیق کی تھی کہ اسکول کو کیسے بند کروایا جا سکتا ہے۔ جب اس کو معلوم ہوا کہ کسی ساتھی طالبعلم کی اس طرح موت ہونے سے اسکول بند ہو سکتا ہے تو اس نے اس قتل کا منصوبہ تیار...
پولیس کے مطابق طالب علم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے تفتیشی افسر کے سامنے اقبال جرم کیا۔ اس نے سوچا تھا کہ طالبعلم کی موت سے اسکول بند ہو جائے گا اور اسے کلاس نہیں جانا پڑے گا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ قتل کے واقعے کی تقتیش کے دوران انھیں کچھ سراغ ملے۔ اسکول کے بعض بچوں نے بتایا کہ ملزم طالبعلم نے ان سے پوچھا تھا کہ اسکول میں کس طرح چھٹی کروائی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ہاسٹل میں نہیں رہنا چاہتا تھا اورگھر واپس جانا چاہتا تھا۔ کچھ طلبہ نے اسے تولیہ چھپاتے ہوئے بھی دیکھا...
معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال 14 سالہ آٹھویں درجے کے ملزم طالب علم کو بچوں کے اصلاحی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کا یہ معاملہ تین مہینے پرانا ہے۔ پولیس کی اس ابتدائی تفتیش سے دور دور تک سنسنی پھیل گئی تھی کہ بورڈنگ سکول کا نو سالہ بچہ کیسے قتل ہو گیا۔ پولیس نے بچے کی لاش 26 ستمبر کو اسکول کے ڈائریکٹر کی کار سے برآمد کی تھی۔ پولیس نے مقتول بچے کے والد کی شکایت پر ڈائریکٹر، ان کے والد اوراسکول کے تین ٹیچرز کو گرفتار کیا تھا۔express.
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ: کرسمس کے موقع پر چاقو کے وار سے 2 خواتین قتل، 2 افراد شدید زخمیمتاثرین کے شناسا ایک 49 سالہ شخص کو بعد میں قتل اور اقدام قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا، پولیس
مزید پڑھ »
سارہ شریف قتل کیس میں عمر قید کی سزابرطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی ہے.
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 16 جوان شہیدسیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
مزید پڑھ »
رونالڈو کے بیٹے کی 'انشا اللہ' کہنے کی ویڈیو وائرلاسٹار فٹبالر کے بیٹے نے مسٹر بیسٹ کی پوڈ کاسٹ میں مداحوں کو لاجواب کردیا
مزید پڑھ »
شام؛ باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیاشام کے علاقے حلب میں باغیوں نے حکومتی فورسز کو پسپا کردیا
مزید پڑھ »
برطانیہ میں ایک گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمدپولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شُبے میں گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »