امریکی وزارت خارجہ: پاکستانی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ پاکستان کا معاملہ ہے

سیاست خبریں

امریکی وزارت خارجہ: پاکستانی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ پاکستان کا معاملہ ہے
پاکستانامریکی وزارت خارجہوزراء
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں صوبائی وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے پر سوال اٹھانے پر مبہم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اپنا معاملہ ہے اور امریکا اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔

پاکستان میں صوبائی وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے پوچھا کہ پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ صحافی نے سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک ماہ قبل ہی میں نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان ی وزیر خزانہ سے پوچھا تھا کہ ایک ایسے ملک میں یہ اضافہ بالکل ناقابل قبول ہے جہاں اتنی غربت ہو اور پھر فنڈز یا قرضے مانگنے آتے ہیں۔ جس پر امریکی وزارت

خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مبہم انداز میں کہا کہ مجھے پتا ہے کہ یہ سوال کہیں نہ کہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم جلدی اس تک پہنچیں گے۔امریکی ترجمان میتھیو ملر نے سوال کیا کہ کس پر؟ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر؟ صحافی نے اپنے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس مشکل وقت پاکستان کی مدد کی لیکن وہاں کے حکمرانوں نے اپنی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کرلیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے جواب دیا کہ میرے خیال میں تنخواہوں میں اضافے کا سوال پاکستان کے عوام اور وہاں حکومت کا اپنا معاملہ ہے نہ کہ امریکا کا مسئلہ ہے۔امریکی ترجمان میتھیو ملر نے زور دیکر کہا کہ ہم دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے حکومتی ملازمین کی تنخواہوں پر اپنی رائے نہیں دیتے اور ہماری یہ پالیسی پاکستان کے لیے بھی ہوگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان امریکی وزارت خارجہ وزراء تنخواہیں انعام

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کئی ممالک میں پاکستانی سفیران کی نقل و حرکتکئی ممالک میں پاکستانی سفیران کی نقل و حرکتپاکستان کے وزارت خارجہ نے سفیران کی نقل و حرکت کا اعلان کیا ہے جس میں کئی بڑی ریاستوں میں سفیران کو نئی ملازات پر بھیجے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

ذیابیطس ٹائپ 2 جیسا مرض تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافتذیابیطس ٹائپ 2 جیسا مرض تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافتمخصوص اوقات میں زیادہ کیلوریز کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

الضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیاالضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیاجدید ترین ٹینک کا فائر پاور سسٹم اور دیگر اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے
مزید پڑھ »

پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر کے دوران سیمنٹ کی ترسیلات میں اضافہپاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر کے دوران سیمنٹ کی ترسیلات میں اضافہپاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ٹیکس اور ڈیوٹی کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نومبر2024 کے دوران کی گئی سیمنٹ کی ترسیلات میں معمولی اضافہ ہے۔
مزید پڑھ »

بیرونی مشنز میں تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحقبیرونی مشنز میں تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحقبیرونی مشنز میں گریڈ 17 سے 19 کی تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحق ہے جس کی وجہ سے دفتر خارجہ میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
مزید پڑھ »

10 سالہ سارہ شریف کے قتل پر برطانوی وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آگیا10 سالہ سارہ شریف کے قتل پر برطانوی وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آگیابرطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاملہ تشدد اور بدسلوکی کا ہے، یہ ان بچوں کے تحفظ کا معاملہ ہے جو خاص طور پر گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 11:37:40