ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کررہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس نے بھی مسئلہ اٹھایا ہے: مشیر اطلاعات کے پی
— فوٹو:فائل
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگرکے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جیونیوز سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کررہے، امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہماری اپنی سیاست اور مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کےمعاملات سے براہ راست تعلق ہوگا، ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ بھی پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں۔46 ارکان کانگریس نے خط میں بائیڈن سے پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کےساتھ جو ہورہا ہےاس پریورپی یونین نے اعتراض اٹھایا، برطانیہ کی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس نے بھی مسئلہ اٹھایا ہے۔عمران خان و دیگر کی رہائی کیلئے ارجنٹ بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خطعمران خان و دیگر کی رہائی کیلئے ارجنٹ بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خانپی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ آئینی ترمیم سے ہے، رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوابانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے، تمام تیاریوں کی نگرانی وزیراعلیٰ علی ا مین گنڈاپور خود کررہے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
علی امین 'کمپرومائزڈ' ہیں، عمران خان کو رہا کرانےکے اعلانات بڑھکیں ہیں: خواجہ آصفپی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنی سہولت کے مطابق کمپرومائزڈ ہے، احتجاجی کال سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
مزید پڑھ »
آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشیدپی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے سے دوستی ہے، ان کے ساتھ کھڑا ہوں
مزید پڑھ »
ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
مزید پڑھ »
آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: پی ٹی آئی رہنمابانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا: شیخ وقاص اکرم کی گفتگو
مزید پڑھ »