کسی ملک کو زیب نہیں دیتا کہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، قرارداد
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظورقومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی اور امریکی قرارداد کا نوٹس لیا گیا اور قرار دیا گیا یہ پاکستان کے انتخابی عمل سے مکمل طور پر لاعلمی کا مظہر ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان 1973 کے آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کے عالمی اصولوں اور اس میں درج بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ یہ قرارداد 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کو تسلیم نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت نامناسب ہے، یہ کسی صورت عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ان اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے، لیکن یہ لوگ اندرونی مداخلت پر ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ملک کی خودمختاری کا سوال ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی :امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظوراسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان سے متعلق قرارداد کے جواب میں قرارداد کی تحریک قومی اسمبلی میں شائستہ پرویز ملک نے پیش کی،اجلاس سے اظہار خیال میں شائستہ پرویز کا کہنا تھا کہ آج اس اپوزیشن کو شرم آنی...
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفتپاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا: قرارداد کا متن
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکارامریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو حمایت نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »
توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات، قومی اسمبلی سے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظوراقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن
مزید پڑھ »
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد غیر تعمیری اور بے مقصد ہے،دفترخارجہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو غیر تعمیری اور بے مقصد قرار دے دیا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے۔قرارداد کی منظوری کا وقت اور حالات دوطرفہ تعلقات اور مثبت محرکات سے مطابقت نہیں رکھتے۔امریکی نمائندگان...
مزید پڑھ »
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان میں انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے: دفترخارجہایسی قراردادیں نہ تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی: ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »