سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری سمیر آفریدی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیس میں سیکریٹری داخلہ سندھ کو فوری طلب کر لیا
انصاف نہیں کر سکتے تو عدالتیں بند کر دیں، لاپتا شہری سمیر آفریدی کی والدہ کی جج کے سامنے دہائیکراچی: ۔
لاپتا شہری سمیر آفریدی کیس میں عدالت نے متعلقہ ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کو بھی طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔لاپتا شہری کی بزرگ والدہ نے کمرہ عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف نہیں کر سکتے اور سچائی سامنے نہیں لا سکتے تو عدالتیں بند کر دیں۔ والدہ نے بتایا ’’میں بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، میری ایک ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے، بیٹے کے بچے جیتے جی یتیم ہو گئے...
سرکاری وکیل نے کہا کہ سمیر آفریدی جبری طور پر لا پتا ہے، جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس میں تعین ہو چکا ہے۔ سمیر آفریدی کی والدہ نے دہائی دی کہ ’’سب سے بڑی دہشت گرد تو حکومت خود ہے۔‘‘ نمائندہ سرکار نے عدالت کو بتایا کہ سمیر آفریدی کا پتا کرنے کے لیے ملک بھر کے آئی جیز کو خطوط لکھے گئے ہیں، حراستی مراکز کے علاوہ وزارت داخلہ اور دفاع سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ عدالت درخواست گزار سے اظہار ہمدردی کرتی ہے، عدالت آپ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ عدالت نے پیش کی گئی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فوری طلب کر لیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بابر اور شاہین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرلقومی کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر قیادت کی تبدیلی کے بعد ٹیم میں اختلافات کی افواہوں کی تردید کر دی۔
مزید پڑھ »
ہم نے بھارتیوں کا پائلٹ خیرات میں واپس کیا تھا، راج ناتھ نے الیکشن کی وجہ سے بڑھکیں ماریں: وزیر دفاعچند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی تو انجام کیا ہوا؟ اگر دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گے جو پہلے دیا تھا: خواجہ آصف
مزید پڑھ »
اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکامناسب منصوبہ بندی کے بغیر اسرائیل کے رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے: امریکی ترجمان جان کربی
مزید پڑھ »
ایرانی صدر کی کراچی آمد، سکیورٹی کے پیش نظر اہم شاہراہیں بندایم اے جناح روڈ سے صدر جانیوالی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے صدر کی جانے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیاطبی معائنہ میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی جس کی بشریٰ بی بی نے شکایت کی تھی: پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ سامنے آگئی
مزید پڑھ »
تیل کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظمہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا: شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »