مangel میں پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں اور سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279روپے سے نیچے آگئی۔
پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.
61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے 77 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی
ڈالر روپیہ انٹربینک مارکیٹ پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سعودی عرب قرض آئی ایم ایف
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیر کو روپیہ تگڑا، ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں بڑھتی رہیانٹربینک مارکیٹ میں روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پانڈا بانڈز کے اجرا اور سعودی عرب سے ریکارڈ منصوبے میں سرمایہ کاری کے فیصلے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ قوتِ خرید حاصل کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور طلباء کی ڈیمانڈ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز کر گئی۔
مزید پڑھ »
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئیاوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 280روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی
مزید پڑھ »
ڈالر کی قدر میں اضافہ، زرمبادلہ کی دو مارکیٹوں میں پیش قدمیمہنگائی اور درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں منگل کو بھی اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12 پیسے تک گھٹ گئی تھی لیکن بعد ازاں ادائیگیوں کے دباؤ اور برآمدی ترسیلات بھنانے کے عوض پریمیئم میں کمی کے باعث ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04 پیسے بڑھ کر 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھ »
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کتنی کمی آئی؟اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 18پیسے کی سطح پر مستحکم رہی
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کے اضافے سے 281روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی
مزید پڑھ »
ڈالر کی قدر میں پھر اضافہدوسرے اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں ممکنہ اضافے اور چین، روس کی مصنوعات پر ممکنہ پابندیاں عائد ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سالہ شراکت داری پلان کے تحت پاکستان کو 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
مزید پڑھ »