انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا خدشہ

پاکستان خبریں خبریں

انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا خدشہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 97 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 53%

فری لانسرز کو انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے اور اُن کا کام متاثر ہورہا ہے

انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا خدشہپاکستان میں گزشتہ کئی روز سے مبینہ طور پر فائر وال کی تنصیب کے تجربے کے دوران انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سافٹ ویئر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ فائر وال کی وجہ سے معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں انٹرنیٹ کی رفتار میں چالیس فیصد تک کمی ہوئی ہے تاہم حکومت فائر وال کی تنصیب سے انکار کررہی ہے اور آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی اس بات کا شور ہوا۔ علی احسان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’فی الفور فائر وال تنصیب کے معاملے پر نظر ثانی کر کے مشاورت سے فیصلہ کیا جائے کیونکہ یہ مسئلہ سنگین ہوگیا ہے بہت بڑے چیلنجز اور بحران کو جنم دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ منقطع ہونے اور وی پی این کی کارکردگی نہ ہونے کی رکاوٹوں کی وجہ سے ابتدائی طور پر آئی ٹی کی خدمات اور سروسز کی مد میں ملکی معیشت کو 300 ملین ڈالر تک نقصان کا تخمینہ ہے اور یہ سلسلہ بر قرار رہنے کی وجہ سے نقصان میں مزید تیزی سے اضافہ...

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کو اس سنگین صورتحال میں سدھار لانے کے لئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ بصورت دیگر پاکستان کی معیشت اور اس کے عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر کھڑے ہونے میں دور رس مشکلات ہوں گی۔آئی ٹی انڈسٹری ترقی کا ایک اہم انجن ہے اوریہ ملک کے مستقبل کے لیے ایک لائف لائن ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے؛ جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہوں، اس کمیٹی...

انہوں نے کہا کہ ’چونکہ انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور بالخصوص واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے ہم بروقت جواب نہیں دے پارہے تو سروس پراوئیڈرز اضطراب اور ہیجانی کیفیت میں ہیں، ہمارے کام کی بنیاد بروقت کسٹمر کو جواب دینا اور اُسے مطمئن کرنا ہے جس کے بعد پروجیکٹس ملتے ہیں‘۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے سربراہ طفیل احمد نے بتایا کہ ’وائی فائی پر ٹیم کی صورت میں کام کرنے والوں کو کوئی مسئلہ نہیں جبکہ موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ چلانے والوں کو مسائل کا سامنا...

کراچی میں اپنا سافٹ ویئر ہاؤس چلانے والے حمزہ نے بتایا کہ فائیور پر کام دینے والے پاکستانیوں کی کمٹمنٹ سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لیے وہ بھروسہ کر کے بھارتیوں کے مقابلے میں ہمیں زیادہ کام دیتے ہیں اور ایک بار جس کلائنٹ کا بروقت کام ہوجائے تو پھر وہ دوبارہ کہیں نہیں جاتا‘۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فائر وال سے ہونیوالا نقصان 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، پاشافائر وال سے ہونیوالا نقصان 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، پاشاانٹرنیٹ کی سست روی اور وی پی این کی خراب کارکردگی کاروبار کے بڑے نقصانات کا سبب بنی ہے، پاشا
مزید پڑھ »

فائرل وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل، ٹیلی کام ذرائعفائرل وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل، ٹیلی کام ذرائعذرائع کا بتانا ہے کہ فائر وال سے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔
مزید پڑھ »

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست، ڈیجیٹل معیشت کی بقا خطرے میں پڑ گئیملک میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست، ڈیجیٹل معیشت کی بقا خطرے میں پڑ گئیسست انٹرنیٹ رفتار ڈیجیٹل معیشت کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان سے کاروبار کا بڑے پیمانے پر اخراج دیکھیں گے: انٹرنیٹ سرور پرو وائیڈرز
مزید پڑھ »

کتے نے بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دیکتے نے بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دیفائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے کسی انسان یا جانور کو نقصان نہیں پہنچا
مزید پڑھ »

پی ایس ایل فرنچائزز تاحال آمدنی میں سے حصے کی منتظرپی ایس ایل فرنچائزز تاحال آمدنی میں سے حصے کی منتظربورڈ کو خود مختلف اسٹیک ہولڈرز سے 3 ارب روپے سے زائد رقم کا انتظار
مزید پڑھ »

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل نے دشمنوں کے بیانیے کو توڑا: گورنر سندھارشد ندیم کے گولڈ میڈل نے دشمنوں کے بیانیے کو توڑا: گورنر سندھسندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو آج 5 کروڑ روپے کا چیک دیا جائے گا جبکہ کل رات ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کے انعامات دیے گئے، گورنر سندھ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 21:27:12