انڈین کرکٹ: روہت شرما اور کوہلی پر تنقید کی لہر، ریٹائرمنٹ کا سوال؟

کھیل خبریں

انڈین کرکٹ: روہت شرما اور کوہلی پر تنقید کی لہر، ریٹائرمنٹ کا سوال؟
کرکٹانڈیاآسٹریلیا
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 57%
  • Publisher: 59%

انڈیا کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس صورت حال میں کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی پر تنقید کی لہر دوڑ چکی ہے۔

کہتے ہیں کہ کرکٹ سے زیادہ غیر یقینی صورت حال کسی دوسرے کھیل میں نظر نہیں آتی، یہ کرشموں اور معجزوں سے پُر کھیل ہے۔ اس کے مداح بھی اسی خمیر سے اٹھتے ہیں اور وہ ہر وقت کرشموں اور معجزوں کی امید کرتے رہتے ہیں۔ اگر ایک وقت میں وہ کسی کرکٹ ر کو پل بھر میں آنکھوں تارا بنا لیتے ہیں تو دوسرے پل وہ انھیں نظروں سے گرانے میں دیر بھی نہیں کرتے۔ اس وقت انڈین ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ برزبین کے میدان پر تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ اس کے باوجود انڈیا کے دو مایہ ناز

بیٹسمین کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی بہت سے انڈین کرکٹ شائقین کے نشانے پر ہیں اور بعض تو انھیں ریٹائر ہونے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ اگرچہ کوہلی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری بھی سکور کی ہے لیکن وہ ان کی تنقید سے بچ نہیں پا رہے ہیں اور لوگ ان کے شاٹ سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ بعض ان کا مقابلہ سابق انڈین کرکٹر سچن تنڈولکر سے کر رہے ہیں۔ ہم کرکٹ ماہرین اور سوشل میڈیا کے حوالے سے یہاں یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان دنوں کرکٹروں کو کیا واقعتا ریٹائر ہو جانا چاہیے یا پھر ان میں ابھی کرکٹ بچی ہے اور یہ کہ یہ ان کا ایک خراب دور ہے۔روہت شرما کو اس وقت کپتانی سونپی گئی جب وراٹ کوہلی شدید دباؤ اور کرکٹ کے شائقین کی جانب سے تنقید کے نشانے پر تھے۔ روہت شرما کا ریکارڈ ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا شاندار نہیں ہے جتنا محدود اوورز کے میچوں میں ہے۔ ان کے جارحانہ کھیل کی وجہ سے انھیں انڈیا میں ’ہٹ مین‘ کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ون ڈے میں تین ڈبل سنچریاں لگا رکھی ہیں اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ 264 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام ہے۔ ایک روزہ میچ میں ان کی 31 سنـچریاں اور 57 نصف سنچریاں ہیں جبکہ اوسط تقریباً 50 کا ہے۔ دوسری جانب ٹیسٹ میں 12 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں ہیں جبکہ اوسط 41 رنز فی اننگز کا ہے۔ روہت شرما کی اگر آخری 12 اننگز کو دیکھیں تو اس میں انھوں نے 12 رنز سے بھی کم فی اننگز کی اوسط سے محض 143 رنز بنائے ہیں جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں لگائی گئی ایک نصف سنچری (52) شامل ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں وہ ٹیم میں شامل نہیں تھے جبکہ دوسرے میچ میں انھوں نے تین اور چھ رنز بنائے۔ برزبین میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 10 رنز بنائے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

کرکٹ انڈیا آسٹریلیا روہت شرما وراٹ کوہلی تنقید ریٹائرمنٹ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آسٹریلیا سے شرمناک شکست؛ روہت، کوہلی کا مستقبل خطرے میں پڑگیاآسٹریلیا سے شرمناک شکست؛ روہت، کوہلی کا مستقبل خطرے میں پڑگیامداحوں نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر سمیت کپتان روہت شرما اور کوہلی بھی نشانے رکھ لیا
مزید پڑھ »

گلابی گیند یا خراب بیٹنگ، روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت انڈین باز کیوں ناکام ہوئےگلابی گیند یا خراب بیٹنگ، روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت انڈین باز کیوں ناکام ہوئےانڈین ٹیم کا فلڈ لائٹس میں گلابی گیند سے کھیلنے کا کم تجربہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں صاف نظر آیا۔ آسٹریلیا کو اسی لیے 10 وکٹوں سے شکست ہوئی اور سیریز ایک، ایک برابر ہوگئی۔
مزید پڑھ »

سوناکشی سنہا اور مکیش کھنہ میں رامائن کی تنقید پر تنازعہسوناکشی سنہا اور مکیش کھنہ میں رامائن کی تنقید پر تنازعہبھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ماضی کے مقبول اداکار مکیش کھنہ کے درمیان رامائن سے متعلق ایک سوال پر تنقید کا تنازعہ بڑھ گیا۔
مزید پڑھ »

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھایاانوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھایاانوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس روٹین اور سخت محنت کے بارے کچھ روشنی ڈالی ہے۔
مزید پڑھ »

سرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےسرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےدونوں کرکٹرز کی جانب سے بین الااقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر نیک خواہشات کا اظہار
مزید پڑھ »

ویڈیو: ریما خان نے مصنف ناصر ادیب کے فلم میں مسترد کرنے کے بیان پر ردعمل دیدیاویڈیو: ریما خان نے مصنف ناصر ادیب کے فلم میں مسترد کرنے کے بیان پر ردعمل دیدیاناصر ادیب کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلا جس پر انہیں ناصرف صارفین بلکہ دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 02:23:50