انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 75 رنز سے ہرادیا ويڈيو لنک: DailyJang
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی ویٹ اور بیو مونٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ڈینی ویٹ نے 95 گیندوں پر 12چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیو مونٹ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔285 رنز کے تعاقب...
چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔کھیلوں کی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مریم نواز کی نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست خارجمریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج پڑھیے journalistlhr کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگیکیا عدالت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے گی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
پی سی بی نے بنگلادیش کو سیریز کا شیڈول بھیج دیاپی سی بی نے بنگلادیش کو سیریز کا شیڈول بھیج دیا ARYNewsUrdu PCB
مزید پڑھ »
خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادیخودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی India Woman AttemptsSuicide MarriageProposal Rejected GotMarried ICU
مزید پڑھ »
خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی - ایکسپریس اردونچلی ذات سے تعلق ہونے پر لڑکے نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر لڑکی نے زہریلی دوا پی لی تھی
مزید پڑھ »