مریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج پڑھیے journalistlhr کی رپورٹ SamaaTV
لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں اکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف کے وکلا امجد پرویز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے روبرو امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ای اسی ایل میں نام مریم کا مؤقف سنے بغیر ڈالا گيا ہے۔ جب نام ای سی ایل میں ڈالا تو مریم اڈیالہ جیل میں تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام مریم پر ثابت نہیں ہوا۔
جسٹس باقر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے یہ معاملہ کابینہ طے کرے، درخواست کابینہ کو 7دن میں فیصلے کے لیے بھجوا دیتے ہیں، جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس بھی شیڈول ہونا چاہیے، اس لیے 15دن کا وقت دیں۔ عدالت نے مریم نواز کی درخواست کو ناقابل سماعت دیتے ہوئے خارج کردیا۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کے کیس میں بھی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ آیا تھا، عدالت نے خود سے کوئی فیصلہ نہیں لیا تھا۔ عدالت نے درخواست 7دن میں فیصلے کے لیے نظرثانی کمیٹی کو بھجوا دی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کےلئے مقررمریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سماعت کب ہوگی؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates MaryamNawaz LahoreHighCourt
مزید پڑھ »
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگیکیا عدالت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے گی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، حکومتی جماعت کا موقف بھی آگیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرحکومتی
مزید پڑھ »
نواز، شبہاز کے بعدمائنس مریم کی باری ہے، جہانگیرتریننواز، شبہاز کے بعد مائنس مریم کی باری ہے، جہانگیر ترین SamaaTV
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماوں کی نواز شریف سے ملاقاتشہباز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماوں کی نواز شریف سے ملاقات ShehbazSharif pmln_org president_pmln NawazSharif Meeting London
مزید پڑھ »