وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اور کتنے غدار باقی ہیں دوست؟
وبائی انداز میں پھیلتی بے روزگاری، روپے کی قدر میں کمی، نظامِ انصاف کا مسلسل زوال، عدم کارکردگی کو چھپانے کے لیے مسلسل اڑنے والی سرکاری الزامیہ دھول، اوپر سے نیچے تک منہ کے ہیضے کے بے تحاشا پھیلاؤ اور خارجہ پالیسی کے میدان میں بلا مقصد خوخیاتی ٹپوسیوں سے ملکی مفاد یا قومی سلامتی کو ہرگز خطرہ نہیں۔اس دائرے میں سندھ یونیورسٹی کے طلبا کی صاف پانی کی غدارانہ مانگ سے لے کر فیض میلے میں ’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے‘ گنگنانے تک ہر وہ مصرعہ و نثر پارہ و خبر و تبصرہ شامل ہے جس کا این او سی نہ لیا...
بات اب ہما شما سے اٹھ کر ایم ضیا الدین جیسے جئید صحافیوں کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔ محبِ وطن ایوب خان سے لے کر محبِ وطن عمران خان تک ایم ضیا الدین نے سوائے پروفیشنل انداز میں صحافت کے کچھ نہ کیا۔گذشتہ روز جب ضیا صاحب نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں اپنے تھنکنگ فورم کا اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے کلب کو گھیر لیا۔ عہدیداروں پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ یہ اجلاس نہ ہونے دیں۔
روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے تین دن پہلے نیویارک میں موقر عالمی صحافتی تنظیم سی پی جے کا آزادیِ صحافت ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے آزادیِ اظہار کو دبانے کے لیے قومی مفاد اور حب الوطنی کو بطور عذر استعمال کر رہے ہیں۔ جو بھی سوال اٹھاتا ہے اس پر ملک دشمنی کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمیکراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
چین دوست ہے، لیکن امریکہ سے بھی دشمنی نہیں: پاکستانپاکستان نے جنوبی ایشیا کے بارے امریکی سفارت ایلس ویلز کے چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان کسی کشمکش کا حصہ نہیں بنے گا۔
مزید پڑھ »
معاشرہ کو منشیات جیسی موذی لعنت سے پاک کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے:گورنرسندھکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل
مزید پڑھ »