زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی : ISPR Afghanistan DawnNews
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد نے خطے کی سیکیورٹی پر بات کی — فوٹو: آئی ایس پی آر
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کے دورے میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کیں اور افغان امن عمل پر تفصیلی بات کی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جہاں امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ افغان امن عمل آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے...
قبل ازیں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں امن و سلامتی کی بہتر ہوتی صورتحال کو 'غیر معمولی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جو چند سال قبل کسی 'قلعے' کی مانند لگتا تھا آج اسے اقوام متحدہ کے اسٹاف کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے۔
افغان مہاجرین کے 40 برس کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم افغان متحارب دھڑوں کو ایک میز پر بٹھانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل انتہائی پیچیدہ ہے تاہم امن کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدوں سے افغان دھڑوں میں مذاکرات کی راہ ہموار...
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی قوم اور تمام ادارے افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تقریباً ایک سال سے زائد عرصے سے جاری مذاکرات ستمبر 2019 میں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی جانب سے مبینہ تشدد کو جواز بناتے ہوئے اس عمل کو 'مردہ' قرار دے دیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویوگوتریس کی ملاقاتآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویوگوتریس کی ملاقات ArmyChief QamarJavedBajwa UN SecretaryGeneral AntonioGuterres Meeting
مزید پڑھ »
پرویز رشید کا آرمی ایکٹ پر ووٹ نہ دینے کااعترافپرویز رشید کا آرمی ایکٹ پر ووٹ نہ دینے کااعتراف SamaaTV
مزید پڑھ »
فراڈ کے الزام میں ٹریفک پولیس چیف گرفتاروالیٹا : یورپی ملک مالٹا میں ٹریفک پولیس چیف سمیت سیکڑوں اہلکار جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے حکام بالا کو تین برس کے دوران اوور ٹایم کرنے
مزید پڑھ »
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے
مزید پڑھ »