آپ نے تو ارشد ندیم کو جِم تک کی سہولت مہیا نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقید

پاکستان خبریں خبریں

آپ نے تو ارشد ندیم کو جِم تک کی سہولت مہیا نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقید
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

کرن ملک وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے مشیر رانا مشہود پر برس پڑیں

آپ نے تو ارشد ندیم کو جِم تک کی سہولت مہیا نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقیدپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ارشد ندیم 92.97 میٹر طویل تھرو کے ذریعے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورے اترے اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنایا۔ ارشد ندیم کی تاریخی فتح نے جہاں پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کیا تو وہیں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔مذکورہ ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود بھی موجود تھے، جیسے ہی ارشد ندیم ریکارڈ بناتے ہیں تو رانا مشہود ارشد ندیم کی جیت کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب یہ آپ کا وژن تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین سمیت شوبز شخصیات نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب! انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، آپ نے تو ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جِم تک کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔

کرن ملک نے وزیراعظم کے مشیر رانا مشہود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ارشد ندیم کو عزت دیں کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کیا ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

علی ظفر کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کی نقد رقم بطورِ انعام دینے کا اعلانعلی ظفر کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کی نقد رقم بطورِ انعام دینے کا اعلانگلوکار کی حکومت سے ارشد ندیم کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل
مزید پڑھ »

ارشد ندیم کی کامیابی نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک کردیاارشد ندیم کی کامیابی نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک کردیاقومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی، ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش بھی کی گئی
مزید پڑھ »

ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خانہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خانمیں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے صرف تنقید کی ہے، عمران خان
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں تھا، اتحاد اس طرح نہیں چلتے: شیری رحمانپی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں تھا، اتحاد اس طرح نہیں چلتے: شیری رحمانکسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں: رہنما پی پی
مزید پڑھ »

پیرس اولمپک: جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیاپیرس اولمپک: جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیاارشد ندیم پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید ہیں
مزید پڑھ »

طلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہاطلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہاطلبہ نے بنگلادیشی صدر کو پارلیمنٹ کی تحلیل کیلئے 3 بجے تک کی مہلت دی تھی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 20:20:56