11 نومبر کو ایک شخص نے اپنی تصویر کے ساتھ ’وانٹڈ آرڈر‘ پوسٹ کیا جس میں خود کو مفرور بتایا
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق 11 نومبر کو ایک شخص نے اپنی تصویر کے ساتھ ’وانٹڈ آرڈر‘ پوسٹ کیا۔ آرڈر میں اس نے خود کو وینگ ییبو ظاہر کیا اور خود کو ایک مفرور بتایا۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ چن یوان نامی کاؤنٹی کا رہائشی ہے۔ اس نے ایک کمپنی سے 10 نومبر 2024 کو 3 کروڑ یوان بھتہ لیا ہے۔ اس کے پاس ایک سب مشین گن اور 500 گولیاں ہیں۔ اگر کسی نے اسے ڈھونڈ لیا تو اس کو 30 ہزار یوان انعام دیا جائے گا۔ جعلی وارنٹ کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور ایک دن سے کم عرصے میں 3 لاکھ 50 ہزار ویوز، 2500 لائیکس، 80 کمنٹس اور 1155 شیئرز حاصل کر لیے۔
تاہم، یہ پوسٹ صرف انٹرنیٹ صارفین کی نظروں سے ہی نہیں گزری بلکہ چن یوان کی مقامی پولیس نے پوسٹ پڑھ کر 12 نومبر کو تحقیقات شروع کیں اور وینگ کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی اور تفتیش کے بعد پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وینگ کے پاس نا تو کوئی اسلحہ ہے نا ہی اس نے کسی کمپنی سے بھتہ لیا ہے۔ البتہ، اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے پوری کہانی بوریت دور کرنے کے لیے گھڑی تھی۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہبنگلادیش؛ شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
نیدرلینڈز کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا عندیہعالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھ »
نیدرلینڈز کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی سرزمین پر گرفتار کرنے کا اعلاننیدرلینڈز عالمی عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتا ہے اوراس پر 100 فیصد عمل درآمد کے لیے تیار ہے، وزیرخارجہ کیسپرویلڈکیمپ
مزید پڑھ »
ڈی چوک احتجاج، اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کرلیےعلی امین گنڈا پور سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کردیے
مزید پڑھ »
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزاموارنٹ گرفتاری کس بنیاد پر نکالے گئے ہیں، سابق پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
عدالت نے 9 مئی کیس میں 10 مجرمان کو سزائیں سنا دیں، 4 افغان شہری بھی شاملانسداد دہشتگردی عدالت نے روپوش ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
مزید پڑھ »