لاہور: مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کا احتجاجی مارچ اور دھرنا کس حد تک نتیجہ خیز ہوا اس حوالے سے دو آرا موجود ہیں البتہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کی حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کیلئے ایک م
رتبہ پھر اپوزیشن جماعتوں کی لیڈر شپ کو جمع کر کے ایک نئے لائحہ عمل پر احتجاج کو منظم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔بلائی جا رہی ہے۔ لہٰذا اس امر کا جائزہ لینا پڑے گا کہ اپوزیشن کی حکومت سے نجات کیلئے احتجاجی حکمت عملی کارگر ہو پائے گی ؟ اپوزیشن کا ہدف وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہے یا ملک کو در پیش اقتصادی ، سیاسی اور عوامی مسائل کا حل؟ اور کیا منتخب حکومت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹ پائے گی؟ وہ کونسی وجوہات ہیں جس بنا پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک بر قرار ہے ؟ اور خود وزیراعظم...
جہاں تک اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے عمل کا سوال ہے تو اس میں بڑا کردار پھر مولانا فضل الرحمن کا ہے جنہوں نے اس بنیاد پر اپنے احتجاجی دھرنے سے واپسی کا عمل شروع کیا تھا کہ نہ وہ اپنی مرضی سے آئے تھے اور نہ اپنی مرضی سے گئے ہیں ۔ اگر کسی نے انہیں کوئی خاص یقین دہانی کروا بھی رکھی ہے تو وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ یہ وعدہ بھی ٹھہراؤ کی صورتحال میں نہیں بلکہ احتجاجی کیفیت طاری رکھنے میں ہی مل سکے گا۔ جہاں تک ملک کی دو اہم سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کا سوال ہے...
مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا تو ایسی صورتحال میں ہمیں کوئی ایسا عمل یا اقدام نہیں کرنا چاہئے کہ مسائل زدہ عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں اور نا اہلیوں سے ہٹ کر اپوزیشن کے احتجاج کی جانب مرکوز ہو۔ بڑی پارٹیاں ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن بھی تبھی کارگر ہو سکے گا جب انہیں ایوان کے اندر اراکین کی واضح اکثریت کی حمایت حاصل ہو۔ مولانا فضل الرحمن صرف وزیراعظم عمران خان سے ہی نجات نہیں بلکہ اسمبلیوں کو چلتا کرنے اور نئے انتخابات کی...
ادھر تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بڑا سیاسی فیصلہ تو کوئی نہیں کیا البتہ ان کا زور پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلی پر رہا جس کا واضح مطلب ہے کہ حالات کی گرمی اب تحریک انصاف اپنی صفوں میں محسوس کر رہی ہے۔ صرف انتظامی بنیادوں پر تبدیلی محض دامن جھاڑنے والی بات ہوگی۔ اصل مدعا تو یہ ہے پنجاب میں جمود کا خاتمہ کیسے ہو ؟ اور اس کیلئے انتظامی سے پہلے سیاسی تبدیلی بہت ضروری ہو چکی ہے اور اس کیلئے ہر سیاسی طالبعلم کی نظر عثمان بزدار کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ کیا پی ٹی آئی اور اس کی اسلام آباد میں بیٹھی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا صرف ایک پلان ہے اور وہ ہےعوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی:وزیراعلیٰ پنجابحکومت کا صرف ایک پلان ہے اور وہ ہےعوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی:وزیراعلیٰ پنجاب Pakistan CMPunjab UsmanBuzdar PTIofficial pid_gov MoIB_Official UsmanAKBuzdar GOPunjabPK CMPunjabPK
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کےلئےخطرہ ہیں۔
مزید پڑھ »
اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے: فردوس عاشق اعوان
مزید پڑھ »
اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے: فردوس عاشق اعوانوزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔
مزید پڑھ »