اکشے کمار نے دہلی میں اپنی فلم 'اسکائی فورس' کے پروموشن کے دوران بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سلمان خان کی دیر سے موجود ہونے کی وجہ سے انہیں شوٹنگ سے محروم رہنا پڑا۔
اکشے کمار ، جو اپنے وقت کی پابندی کے لیے مشہور ہیں، بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں غیر حاضر رہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا ہے۔ سلمان خان کے شو کی شوٹنگ چھوڑنے کے بعد بالآخر اکشے کمار نے دہلی میں اپنی فلم ' اسکائی فورس ' کے پروموشن کے دوران اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ اکشے کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، 'سلمان زیادہ لیٹ نہیں تھے، وہ 35 سے 40 منٹ لیٹ تھے۔ میں سیٹ پر پہنچا اور ہم نے اس بارے میں بات کی۔ میرے پاس ٹائم کم تھا، اس لیے مجھے وہاں سے جانا پڑا۔ لیکن میرے کو-اسٹار ویر نے شو میں شوٹنگ
کی۔' پہلے اطلاعات کے مطابق، اکشے کمار دوپہر 2:15 بجے شوٹنگ کے لیے پہنچے، لیکن سلمان خان ذاتی کاموں کی وجہ سے دیر سے آئے۔ اکشے کمار نے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کیا اور پھر اپنی فلم 'جولی ایل ایل ایل 3' کے ٹرائل شو کی وجہ سے شوٹنگ کیے بغیر چلے گئے۔ اکشے کمار کی نئی فلم 'اسکائی فورس' 1965 کی پاک بھارت فضائی جنگ پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور نے کی ہے، جبکہ پروڈیوسر دنیش ویجان، جیوتی دیس پانڈے، اور امر کوشک ہیں۔
اکشے کمار بگ باس 18 سلمان خان اسکائی فورس فضائی جنگ خاموشی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سارہ ارفین خان کو بگ باس 18 سے باہر کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آگئیاگر بگ باس نے اس واقعے پر کوئی کارروائی نہ کی تو وہ اپنے وکلاء سے رابطہ کریں گی، سارہ
مزید پڑھ »
اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیا بالی ووڈ میں ڈیبیواکشے کمار کی بہن کی بیٹی سمر بھاٹیا ہدایتکار سری رام راگھون کی فلم ’اکیس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
مزید پڑھ »
یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دیبھارتی کرکٹ کھلاڑی یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ چند دن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مشکل رہے ہیں اور ان پر پھیلائی جانے والی منفی تحریریں ان کے کردار کی توہین ہیں۔
مزید پڑھ »
کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی؟مبہم انسٹا اسٹوری نے فیروز خان کی دوسری بیوی سے علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دی ہے
مزید پڑھ »
بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح پرجوش104 دنوں تک جاری رہنے والے اس مقبول ترین شو کا اختتام چھ فائنلسٹ کے درمیان سخت مقابلے کے ساتھ ہوگا
مزید پڑھ »
سلمان خان کی اب تک شادی کیوں نہیں ہوسکی؟ والد نے وجہ بتا دیسلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کی شادی سے متعلق اہم بات بتا دی
مزید پڑھ »