یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

SPORT خبریں

یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Yuzvendra ChahalDhanashree VermaCricket
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

بھارتی کرکٹ کھلاڑی یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ چند دن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مشکل رہے ہیں اور ان پر پھیلائی جانے والی منفی تحریریں ان کے کردار کی توہین ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ فوٹو اینڈو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ میں دھناشری ورما نے لکھا کہ 'گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کیلئے سالوں محنت کی، میری

خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر مجھ سے منسوب منفی چیزیں آسانی سے پھیلائی جاتی رہیں۔قبل ازیں رواں سال کے آغاز کے محض 6 روز بعد بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑ گئیں تھی جبکہ ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہاں تک تصدیق کی تھی کہ جوڑے کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور دونوں نے اپنے راستے جُدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔باتوں کو تقویت اس وقت ملی جب یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا ہے لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔ ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ دھناشری جو کہ ایک ڈینٹسٹ سے ڈانسر اور کوریوگرافر بنیں، نے مشہور ریئلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' میں حصہ لیا تھا۔ دھناشری اورچہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Yuzvendra Chahal Dhanashree Verma Cricket Separation Rumours Instagram Social Media

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی تصدیقیوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی تصدیقبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی علیحدگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا اور چہل نے دھناشری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ طلاق کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »

یوزویندر چہل اور دھناشری ورما نے طلاق لے لییوزویندر چہل اور دھناشری ورما نے طلاق لے لیبھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے. دونوں نے تقریباً 4 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

یوزویندر چاہل اور دھنا شری کی علیحدگی سے مبینہ طور پر قیاس آرائیاںیوزویندر چاہل اور دھنا شری کی علیحدگی سے مبینہ طور پر قیاس آرائیاںیوزویندر چاہل اور دھنا شری نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا سے انفالو کیا ہے، جس کے بعد ان کی علیحدگی کی شایعات گردش کر رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ دھنا شری کے کسی اور سے تعلقات شروع ہوگئے ہیں، اور اسٹار اسپنر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کر دیا ہے جس میں دھناشری شامل ہیں۔ تاہم، دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی؟کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی؟مبہم انسٹا اسٹوری نے فیروز خان کی دوسری بیوی سے علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دی ہے
مزید پڑھ »

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک بول پڑیںفیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک بول پڑیںفیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں
مزید پڑھ »

بھارتی بلے باز شبھمن گل کے ساتھ شادی، اداکارہ نے سب سچ بتادیابھارتی بلے باز شبھمن گل کے ساتھ شادی، اداکارہ نے سب سچ بتادیافلم سکندر کا مقدر میں جلوہ گر ہونے والی ردھیما نے افواہوں پر خاموشی توڑ کر ایسی بات کہی کہ سب حیران رہ گئے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:48:26