بالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کی اکلوتی بیتی کی شادی کا بجٹ بھی ان کی کسی فلم کے بھاری بجٹ جتنا ہی ہے۔
کئی مشہور اور آرٹسٹک فلمیں بنانے والے انوراگ کی بیٹی عالیہ نے اپنے بوائے فرینڈ شین گریگور سے منگنی کی ہے جبکہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے ہیوی بجٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
انھوں نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ بیٹی عالیہ کی شادی کا بجٹ ایک فلم کے بجٹ کے برابر ہے، جس پر ان کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ انھیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کی مزید کوئی اولاد نہیں ہے۔اپنی شادی کے بجٹ کے بارے میں والد کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میں آپ کی اکلوتی بیٹی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کچھ الگ کرنا چاہیے۔
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے زیادہ بچے نہیں ہیں لہذا آپ کو بار بار ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ میں آپ کی اکلوتی اولاد ہوں لہٰذا یہ خرچہ ایک ہی بار ہوگا۔ یہ زندگی میں ایک بار ہونے والی چیز ہی ہے۔ انوراگ کا اکلوتی بیٹی عالیہ کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس پر خوش ہوں لیکن اب دنیا بہت بدل چکی ہے، میں نے بھی اس وقت شادی کی جب میں آپ کی عمر کا تھا لیکن اس وقت ہم آج کی نسل جتنے عقلمند نہیں تھے۔
واضح رہے کہ عالیہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف برانڈز کو فروغ دیتی ہیں جبکہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔لٹریچر فیسٹیول میں چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہیرا منڈی کے لیے اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ہیرامنڈی کے بجٹ، ہدایت کار اور اداکاروں کی فیس کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں حیرت انگیز رپورٹ شائع ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی: جناح اسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض ادویات باہر سے خریدنے پر مجبورایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کا کہنا ہے اسپتال کا بجٹ 12 سے 13 ارب روپے ہے اور یہ بجٹ پہلے کے 1100 بیڈ کے مطابق ہے، اب اسپتال میں 2200 بستر ہیں
مزید پڑھ »
جناح اسپتال میں پوسٹ گریجویٹس کی سیٹیں بڑھانے اور ایمرجنسی میں توسیع کی ہدایتنئے بجٹ میں اسپتال کا بجٹ 2200 بیڈ کی مناسبت سےبڑھایا جائےگیا: مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہقرض ادائیگی، دفاعی بجٹ، ٹیکس وصولیاں، ترقیاتی بجٹ کاہدف بھی طے کیا جائیگا
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کا صوبائی اخراجات میں شفافیت لانے اور ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کو سونپنے کا مطالبہصوبائی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کے درست استعمال کیلئے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، تمام صوبائی حکومتوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
کیا جویریہ عباسی نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرلجویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے
مزید پڑھ »