ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے،وزیراعظم ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کاعمل جاری ہے،ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی،ہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔اس سے قبل گزشتہ سال 12 اکتوبر کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے ایران تیار ہے اورسعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے...
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیاہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں کیونکہ سعودیہ ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور پڑوسی کے ساتھ ہمیشہ رہنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا: وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بند نہیں ہوا۔
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی - ایکسپریس اردو24 گھنٹوں میں کورونا کے 553 کیسز ریکارڈ، 6 مریضوں کا انتقال
مزید پڑھ »
بھارت میں سینیٹائزر اور زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 سے ہوگئی - ایکسپریس اردوبھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات کا حکم، متعدد افسران معطل
مزید پڑھ »
شاہین اور نسیم شاہ میں بہترین بالر بننے کی صلاحیت ہے، شاہد آفریدی
مزید پڑھ »
منشیات فروشوں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان لین دین کی ویڈیو سامنے آ گئیشہر قائد میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں اس گٹھ جوڑ کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »