ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا جب کہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی جو آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ان کی پی ایم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب میں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر ایوان میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم نے ایرانی صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دینے کی تقریب بھی ہوگی جس میں وزیراعظم اور ایرانی صدر شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے جب کہ دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے ہیں۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح وفد بھی شامل ہے۔ عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ایرانی صدر اپنے دورہ پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپر مین کو متعارف کرانے والی کامک بک 60 لاکھ ڈالر میں نیلام1938 کی کامک بک میں پہلی بار سپر مین کا کردار پیش کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گےایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
مزید پڑھ »
صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقاتصدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی جس میں علاقائی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھ »
مسلمان فلسطینیوں، کشمیریوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں، عید پر وزیراعظم، صدر کا پیغاموزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں عید الفطر کے موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون کیاوزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھ »
لانڈھی حملہ: غیرملکیوں کو بچانیوالے شہید سکیورٹی گارڈ کے ہاں چند دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئیلانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا
مزید پڑھ »