ایران سے کشیدگی، مزید 750امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کافیصلہ

پاکستان خبریں خبریں

ایران سے کشیدگی، مزید 750امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کافیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 51%

ایران سے کشیدگی، مزید 750امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ SamaaTV

امریکا ایران کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد پیدا ہونیوالے حالات کے پیش نظر امریکا نے مزید 750 فوجی جلد سے جلد مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد مزید 750 امریکی فوجی جلد از جلد مشرق وسطیٰ بھیجے جارہے ہیں، جو وہاں پہلے سے تعینات 14 ہزار فوجیوں میں شامل ہوجائیں گے۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد میں سفارتخانے پر حملے کے بعد مزید فوجی اہلکاروں کی تعیناتی امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کیخلاف بڑھتے ہوئے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب اور احتیاطی اقدام کے طور پر کی جارہی ہے۔امریکا نے 29 دسمبر کو عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ نامی تنظیم کے مراکز پر بمباری کی تھی جس پر الزام ہے کہ وہ ایرانی حمایت سے امریکی مفادات کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکی حملے میں کئی کمانڈروں سمیت 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔امریکی...

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں ایران کو حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سنگین نتئاج کی دھمکیاں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی، یہ تنبیہ نہیں دھمکی ہے، سال نو مبارک۔ ایران نے امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید اور امریکی الزامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر ذمہ دارانہ رویہ” قرار دیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں کل سے مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں کل سے مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی کے شہری ہوجائیں تیار تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

امریکی پابندیوں سے ایران کو دو کھرب ڈالرکا نقصان ہوا:ایرانی صدرامریکی پابندیوں سے ایران کو دو کھرب ڈالرکا نقصان ہوا:ایرانی صدرامریکی پابندیوں سے ایران کو دو کھرب ڈالرکا نقصان ہوا:ایرانی صدر America Iran HassanRouhani
مزید پڑھ »

امریکا کو عراق میں کسی بھی منسوب رد عمل سے خبردار کرتے ہیں : ایرانامریکا کو عراق میں کسی بھی منسوب رد عمل سے خبردار کرتے ہیں : ایرانامریکا کو عراق میں کسی بھی منسوب رد عمل سے خبردار کرتے ہیں : ایران America Iran Iraq StateDept
مزید پڑھ »

میڈونا کے خود سے 36 سال کم عمر لڑکے سے تعلقات؟ - Entertainment - Dawn Newsمیڈونا کے خود سے 36 سال کم عمر لڑکے سے تعلقات؟ - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-11 20:30:30