لوئر دیر: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایران،عراق اور امریکا کے درمیان گشیدگی سے ان ممالک کے درمیان تناو سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔
لوئر دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اسلامی ممالک تیسری عالمی جنگ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اگر خدانخواستہ اگر جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے تو یہ صرف امریکہ،ایران اور عراق تک محد ود نہیں رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ کے ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت کی اور نہ انھیں اعتماد میں لیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز نئے ٹیکس لگا کر عوام کو زندہ در گور کر دیا ہے، چند مہنیوں میں بجلی کی قیمتوں میں 12 مرتبہ جبکہ ادویات میں دوسو فیصد اور اٹا، گیس کی قیمتوں میں مسلسل تشویشناک حد تک اضافہ کیا گیا۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن قوتوں نے عمران خان کو جنید بغدادی بنایا تھا اور انھیں سقراط ثابت کر نا چاہتے تھے لیکن عمران خان میں ملک تو کیا گھر چلانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، تمام ادارے تباہ کر دئے گئے ہیں، نیب کا ادارہ انتقامی ادارہ بن چکا ہے نیب کے اختیارات کے حدود کا تعین کیاجائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان - World - Dawn News
مزید پڑھ »
قاسم سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک، امریکا مردہ باد کے نعرے - ایکسپریس اردوجنازے میں عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھ »
انڈونیشیا کا 30 ہلاکتوں کے بعد بارش کا زور توڑنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہجکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جس میں اب
مزید پڑھ »
حکومت کا فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہحکومت کا فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ Pakistan PMImranKhan DrZafarMirza VisitedGujranwala ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK PTIGovt Established LangarKhanas
مزید پڑھ »
امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کے لیے نیا بل لانے کا اعلانامریکی سینیٹرز نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں مارنے کے بعد ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کے لیے نیا بل لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »