اسموگ کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آن بورڈ ہونا پڑے گا، عدالت
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ پنجاب جنرل خالد اسحق عدالت کے روبروپیش ہوئے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ آپ کسی اور کیس میں مصروف ہوں مگر ہماری نظر میں اس وقت سب سے اہم کیس اسموگ کا ہے۔ ہم نے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کی ہے تاہم حکومت کو اسموگ کے حوالے سے مستقل پالیسی بنانا ہوگی۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔ اس مرتبہ ستمبر میں سموگ آچکی تھی اگلے برس یہ اگست میں آئے گی۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر 70 سے 80فیصد آلودگی کا سبب ہے۔ وفاقی حکومت کو...
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس سال یہ نہیں سکتے کہ شادی ہالز والوں کو جا کہ کہوں کہ کل سے ہال بند ہو گا۔ ہم پلان بنا رہے ہیں کہ اگلے سال نومبر دسمبر میں شادی ہالز بند ہوں گے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جو گاڑی دھواں چھوڑے گی وہ سڑک پر نہیں آئے گی۔ ہم نے ٹاسک فورس بنا دی ہے سخت کارروائی ہوگی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں کوئی آرڈر نہیں کروں گا سب کچھ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ اسموگ کے حوالے سے موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت سے بہتر کام کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسموگ کیس؛ عدالت کا ورک فرام ہوم پالیسی پر عمل اور مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا حکمپنجاب میں مارکیٹیں اتوار کو بند رکھی جائیں، لاہور ہائی کورٹ
مزید پڑھ »
اسموگ میں کمی کیلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے، ماہر جنگلات و جنگلی حیاتفضائی آلودگی اور اسموگ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسلہ بن چکا ہے تمام کمیونٹیز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
مزید پڑھ »
بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، شرجیل میمنکافی ایسے شعبے ہیں جس میں حکومت سندھ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواستایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بیرسٹرگوہر کی ہدایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
مزید پڑھ »
گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس؛ ملزم کی درخواست ضمانت مسترداسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا
مزید پڑھ »
ورلڈکپ 2026 کیلئےکوالیفائی کرنا ٹارگٹ ہے: ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیمفنڈز کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا، ہائی پرفارمنس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے، طاہر زمان
مزید پڑھ »