پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنا ایس آئی ایف سی کا عزم ہے
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلٹیشن سینٹرز‘‘ کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران کی صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مزید تحقیق جاری ہے ۔تحقیقاتی گروپ صنعتی ترقی میں رکاوٹوں کو دُور کرنے کے لیے تفصیلی منصوبہ تیار کرے گا۔
اس کے علاوہ صنعتی منصوبوں کے قیام میں درپیش مسائل کے حل کے لیے نیا ماڈل تیار کرنے کی تیاری بھی جاری ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے اور 5 برس میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غورہے۔
ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے اقتصادی و صنعتی ترقی کے لیے موثر کاوشیں جاری ہیں۔Jan 21, 2025 11:49 AMماری منرلز کا سینڈک میں مائننگ کا اہم معاہدہ طے پا گیاسفاک بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیااختلافات، انجریز نے بھارتی خیمے کا رخ کرلیا، شامی کی فٹنس پر سوالیہ نشانخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھدھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
یورپی سرمایہ کاری بینک نے پانی اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون فراہمی کی اصولی منظوری دیدیواٹر کارپوریشن نے یورپی سرمایہ کاری بینک کو 100 ملین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کی تجویز پیش کی ہے
مزید پڑھ »
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکانغیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ پلانٹ کو بحال کرنے کے منصوبے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
مزید پڑھ »
بھارت میں 2 شیر خوار بچوں میں کورونا جیسی علامات والے وائرس کی تشخیصسانس سے متعلقہ متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے آئی سی ایم آر کی جاری کوششوں کے دوران دونوں کیسوں کی تشخیص کی گئی۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخطخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »
ایپکس کمیٹی نے خصوصی اقتصادی زونز SEZs کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان منظور کیاپاکستان کی خصوصا اقتصادی زونز SEZs کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ایکشن پلان کی منظوری دی۔
مزید پڑھ »