مکمل تفصیلات جانیے: DunyaNews DunyaUpdates RoznamaDunya
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے سری لنکا منتقل کردیا جائے، ا س سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک میزبان ملک کا اعلان متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور یو اے ای ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، ستمبر میں یو اے ای میں موسم انتہائی گرم رہتا ہے، ورلڈ کپ سے پہلے یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر باقی ممبرز ممالک نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے گزشتہ اجلاس میں عمان نے بھی ایشیاء کپ کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے سری لنکا ایک مناسب وینیو ہے۔پی سی بی کی جانب سے ابھی اس ضمن میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے کہ ایشیا کپ کی منتقلی کی صورت میں پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی یا نہیں۔
قبل ازیں بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بھارت میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کی اس تجویز پر بھی کسی رکن ملک نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا کہ پاکستانی ٹیم اپنے میچ پاکستان میں اور بھارت متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیے جانے کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰایشیا کپ کی سری لنکا منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک کیا جا سکتا ہے، بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ تفصیلات جانیے: DailyJang AsiaCup2023
مزید پڑھ »
ڈیوس کپ جونیئر ایشیا اوشیانا آج سے قازقستان میں شروع ہوگاآستانہ : ( ویب ڈیسک ) ڈیوس کپ جونیئر ایشیا اوشیانا کا آغاز آج سے قازقستان کے شہر شمکنٹ میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزید پڑھ »
بیرونی نظام امتحان کی فیسوں کی مد میں سالانہ اربوں روپے باہر منتقل ہونے لگےاسلام آباد (ماہتاب بشیر)ملک میں بیرونی نظام امتحان کے تحت تعلیم کی مد میں اربوں روپے پاکستان سے باہر منتقل ہونے لگے۔
مزید پڑھ »
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، یہ ایک موروثی بیماری ہے جو والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد میں منتقل ہوتی
مزید پڑھ »
پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیاپی سی بی کی جانب سے مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جانے لگا۔
مزید پڑھ »