کسٹمز رولز 2001 میں اہم ترامیم، آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر متعدد پابندیاں عائد، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر متعدد پابندیاں عائد کرتے ہوئے مصنوعات کے سیمپل لینے کا نیا نظام متعارف کروا دیا اور کلکٹر آف کسٹمز کو ریگولیٹری اتھارٹی قرار دے دیا ہے۔
ترامیم کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کی نئی تعریف کئی گئی ہے، جس کےمطابق متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز جس کی حدود میں درخواست دہندہ کا کاروباری یا پیداواری یونٹ واقع ہو، اسے ریگولیٹری اتھارٹی تسلیم کیا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ ریگولیٹری کلکٹر نہ صرف اس کے اجازت نامے کی منسوخی کی کارروائی شروع کر سکتا ہے بلکہ دیگر قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لا سکتا ہے، اسی طرح آئی او سی او کو بھی 60 دن میں درخواست پر کارروائی کا پابند بنا دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے مصنوعات کے سیمپل لینے کا نیا نظام بھی متعارف کروایا ہے تاکہ مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا جائے، جس کے تحت امپورٹ اور ایکسپورٹ کے وقت تین نمونے لیے جائیں گے، ایک نمونہ صارف یا اس کے نمائندے کو دیا جائے گا، دوسرا متعلقہ کلکٹریٹ میں محفوظ رکھا جائے گا اور تیسرا ریگولیٹری کلکٹریٹ کو بھیجا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔
مزید پڑھ »
عامر خان کے بیٹے جنید خان رکشے میں سفر کیوں کرتے ہیں؟جنید خان نے رکشے کو پسندیدہ سواری قرار دے دیا
مزید پڑھ »
کسٹمز انفورسمنٹ کا چھاپہ؛ 30 کلو چھالیہ، ایک ہزار کلو سے زائد تمباکو برآمدضبط شدہ اشیا کسٹمز گودام منتقل کردی گئیں، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز
مزید پڑھ »
سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18فیصد سیلز ٹیکس وصولی پر ایف ٹی او کا بڑا فیصلہوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات کی سفارش کر دی
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے آئی آر ایس افسران کو نوازشات کی انتہا کر دیفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران کو ہاؤس رینٹ اور فیول سبسڈی کی سنگین نوازشات دیں۔ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ اور 14 کروڑ روپے فیول سبسڈی کی صورت میں فراہم کیے گئے۔ اس سہولت سے محروم پاکستانی کسٹمز، آڈیٹرز، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران ہیں۔
مزید پڑھ »
پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخبپاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا
مزید پڑھ »