شناختی کارڈ کی شرط وی اے ٹی کے نفاذ کی جانب بڑھ چکی ہے، چیئرمین ایف بی آر تفصیلات جانئے: DailyJang
اسلام آباد ایف بی آر نے جی ایس ٹی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط وی اے ٹی کے نفاذ کی جانب بڑھ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے عالمی بینک کے قرضوں کی شرائط کے تحت اصولی فیصلہ کیا ہے کہ تمام شعبوں کے لیے موجودہ جنرل سیلز ٹیکس کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے تبدیل کیا جائے۔
باوثوق ذرائع نے دی نیوز کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر مختلف صنعتوں/کاروبار کا سروے مجوزہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت کرے گا۔ اس حوالے سے جب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مکمل نفاذ کی جانب جانا ہوگا تاکہ تمام شعبے ملک کے ٹیکس نظام میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی جانب بڑھ چکی ہے اور ایف بی آر اس پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام فی الوقت موخر کیا گیا ہے لیکن دیگر اصلاحات بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی جانب بڑھنا ایف بی آر کے مجموعی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ تھا۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ایف بی آر نے ماضی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرنے کی جتنی کوششیں کی تھیں وہ بری طرح ناکام ہوئی تھیں اور 2011ء میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آئی ایم ایف پروگرام معطل بھی ہوا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور بی آر ٹی منصوبہ، سست رفتاری کا نیا ریکارڈپشاور بی آر ٹی منصوبہ، سست رفتاری کا نیا ریکارڈ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
مولانا کا پلان بی عوام کیلئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے: سعیدغنیکراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کا دھرنے سے متعلق پلان بی عوام کے لیے تکلیف کا سبب بن رہا ہے، جے یوآئی نے پلان بی اور پلان سی پر اعتماد میں نہیں لیا۔
مزید پڑھ »
آزدای مارچ “پلان بی”: رہبر کمیٹی کا شاہراہیں بند نہ کرنے کا اعلانبڑا اعلان۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
بی سی بی کے بڑوں میں اختلافات ختم نہ ہوسکے، روزمرہ کے کام ٹھپکرکٹ بورڈ تباہی کے دہانے پر۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates EhsanMani SubhanAhmed WasimKhan
مزید پڑھ »
نئی پالیسی کے تحت ایف بی آر سے ٹیرف مقرر کرنے کا اختیار منتقل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »