این آئی ایچ کو کوروناویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

این آئی ایچ کو کوروناویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 87 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 38%
  • Publisher: 51%

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش coronavaccine NIH CanSinoBiologics Pakistan DawnNews

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے چینی کمپنی کینسینوبائیو کی تیارکردہ کووڈ-19 ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق اے جے ایم فارما کے سربراہ عدنان حسین نے این آئی ایچ سے ویکسین کی مشترکہ آزمائش کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس کو نوول کورونا وائرس ویکسین ایڈن وائرس ٹائپ فائیو ویکٹر کا نام دیاگیا تھا۔ این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 'ویکسین کی آزمائش پر ہونے والی پیش رفت کا عالمی سائٹنفک برادری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے لوگ جائزہ لے رہے ہیں'۔پاکستان کے لیے اس پیش رفت کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ 'یہ اقدام پبلک-پرائیویٹ اشتراک کے لیے دروازے کھول سکتا ہے تاکہ نجی شعبے کے تعاون سے غیرمعمولی ویکسین کی تیاری میں خود انحصاری کے لیے مدد ملے گی'۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پاکستان این آئی ایچ کے ذریعے اس سرگرمیں حصہ دار کی حیثیت سے دنیا میں کووڈ-19 ویکسین تک رسائی کرنے والے اولین...

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین کورونا وائرس کے لیے چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ ویکسین آزمائشی بنیاد پر پاکستان کو فراہم کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین کی سرکاری کمپنی سینوفارم ویکیسن کی آزمائش کے لیے یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

چائنا سینوفارم انٹرنیشنل کارپوریشن کے جنرل منیجر لی کین کی جانب سے این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کو بھیجے گئے خط میں توقع ظاہر کی گئی تھی کامیاب آزمائش سے پاکستان ان ابتدائی چند ممالک میں شامل ہوگا جنہوں نے کووڈ-19 کی ویکسین تیار کرلی ہوگی۔ واضح رہے کہ روس دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں دو ماہ سے بھی کم عرصے تک آزمائش کے بعد ویکسین کی سرکاری سطح پر منظوری دی جاچکی ہے اور چین کی کمپنی کین سینو بیلوگیکس کو فوجیوں میں استعمال کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں:دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 75 ہزار سے زائد متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں تاہم ایک کروڑ 33 لاکھ متاثرین صحت یاب ہوئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ کی خودکشی یونیورسٹی ترجمان کا موقف بھی آگیاجامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ کی خودکشی یونیورسٹی ترجمان کا موقف بھی آگیاکراچی(ویب ڈیسک)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ
مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیقنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیقنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 19 ستمبر
مزید پڑھ »

ٹرمپ کی ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کیلئے ’اسنیپ بیک‘ کی دھمکی - World - Dawn Newsٹرمپ کی ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کیلئے ’اسنیپ بیک‘ کی دھمکی - World - Dawn News
مزید پڑھ »

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی - Pakistan - Dawn Newsحکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 06:35:40