سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کم از کم 56 کیسز کافی کی تیاری کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر معروف کمپنی اسٹار بکس کی ایک شاخ میں سامنے آئے ہیں۔
کورین شہر پاجو میں واقع اسٹار بکس کی شاخ میں آنے والے متعدد صارفین کووڈ 19 کا شکار ہوئے، جس کی وجہ لوگوں کا فیس ماسک کا استعمال نہ کرنا اور کیفے میں ہوا کی نکاسی کا ناقص نظام قرار پایا۔حیران کن طور پر اس جگہ کام کرنے والا عملہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ عملے نے فیس ماسک کا استعمال کیا۔
کوریا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے سربراہ جیونگ یون کیونگ نے بتایا کیفے میں آنے والے بیشتر افراد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اور بظاہر وہاں نکاسی آب کا نظام بھی ناقص تھا، حالانکہ وہاں مرطوب موسم کے باعث ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی ہورہا تھا۔ طبی حکام کا کہنا تھا کہ وہاں کام کرنے والے 4 افراد کی شفٹ اس وبائی بیماری سے متاثر نہیں ہوئی، جس کی وجہ عملے کی جانب سے اپنے فرائض کے دوران فیس ماسک کا مسلسل استعمال ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اثرات میں کمی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سندھ بھر میں موسلادھار بارش، کراچی میں مختلف حادثات میں 2 جاں بحق - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
دس ممالک جہاں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں - BBC News اردوکورونا وائرس کی وبا نے دس ممالک کو چھوڑ کر دنیا کے تقریبا ہر ملک کو متاثر کیا ہے۔ لیکن کیا واقعی یہ ممالک کووڈ 19 کے اثرات سے دور ہیں؟ اور اب وہ کیا کر رہے ہیں؟
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے ایک معمے کی ممکنہ وضاحت سامنے آگئی - Health - Dawn News
مزید پڑھ »