بچے کو بچانے پر شہر کی سٹی کونسل نے فلپی ڈیوڈ کو بہادری کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔
اسپین میں ایک شخص نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر بالکونی میں لٹک جانے والے بچے کی جان بچالی۔برازیل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ فلپی ڈیوڈ سوزا رنگ ساز ہیں اور وہ ایک اپارٹمنٹ میں کام کر رہے تھے۔فلپی ڈیوڈ نے نیچے گلی میں ہجوم دیکھا جو ان کے برابر میں واقع دوسری منزل کے ایک اپارٹمنٹ کو دیکھ کر چیخ رہے تھے۔فلپی ڈیوڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے ایک چھوٹے بچے کو دیکھا جس کا آدھا جسم باہر کی جانب لٹکا ہوا...
وہ 6 سالہ بچہ خوف کے مارے اپنی جگہ منجمد ہوگیا تھا جبکہ اس کی ایک ٹانگ نیچے گہرائی میں لٹکی ہوئی تھی۔اس موقع پر فلپی ڈیوڈ بہت تیزی سے بالکونی ریلنگ پر جھولتے ہوئے برابر کے اپارٹمنٹ میں پہنچے جس دوران ان کا جسم خطرناک زاویے سے نیچے کی جانب لٹکا ہوا تھا۔نیچے موجود افراد یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے اور وہاں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ 'ہمارا دل حلق میں آگیا تھا'۔یہ منظر دیکھ کر ہجوم خوشی سے نعرے لگانے لگا جبکہ بچے کے والدین نے بھی فلپی ڈیوڈ کا شکریہ ادا...
بعد ازاں شہر کی سٹی کونسل نے فلپی ڈیوڈ کو بہادری کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جو نومبر میں ایک تقریب کے دوران دیا جائے گا۔ ڈیوڈ فلپی 9 سال سے اسپین میں مقیم ہیں اور انہوں نے بتایا کہ 'متعدد مواقعوں پر مجھے نسل پرستی کا سامنا ہوا ہے مگر میں نے کبھی ان چیزوں پر توجہ مرکوز نہیں کی'۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صنعتکار اغوا کیس: ان حالات میں فورسز نہ ہوتیں تو زیادہ بہتر تھا، اربوں روپے خرچ کرنے کا کیا فائدہ؟ سندھ ہائیکورٹہمارے بچے ملک چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں، ایک موبائل کے لیے ان کی جان خطرے میں ہوتی ہے،: جسٹس کوثر سلطانہ
مزید پڑھ »
پان مصالحہ کی حمایت والے 'موت بیچ رہے ہیں'، جان ابراہم کی اکشے اور اجے دیوگن پر تنقیدجان ابراہم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلمی ستاروں کی جانب سے مضر صحت پان مصالحہ کی حمایت کے حوالے سے گفتگو کی۔
مزید پڑھ »
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا، امریکی میڈیااسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلیے میں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہے، محمد بن سلمان کی امریکی کانگریس ارکان سے گفتگو
مزید پڑھ »
’ ورلڈکپ کے دوران بیٹی کے انتقال کی خبر ایک ماہ بعد پتا چلی‘، علیم ڈار نے دلخراش واقعہ بیان کردیاعلیم ڈار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ واقعے کو بیان کیا
مزید پڑھ »
والدین 37 سال بعد اپنے گمشدہ بیٹے سے ملنے میں کامیابجب وہ لڑکا محض ایک دن کا تھا تو اس کی دادی نے نومولود بچے کو زاؤ نامی ایک شخص کے حوالے کر دیا۔
مزید پڑھ »
’لاش پر بنے ٹیٹو‘ سے پولیس نے ملزم کا سراغ کیسے لگایا؟انڈیا میں پولیس کو ایک شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں متقول کے جسم پر موجود ٹیٹوز نے مدد کی
مزید پڑھ »