ایک سال کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے۔
اب تھریڈز کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور 12 ماہ کے دوران اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ساڑھے 17 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ایک سال کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے مگر آغاز میں جتنی تیزی سے لوگوں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا رخ کیا تھا، اب وہ اشتیاق نظر نہیں آتا۔البتہ میٹا کی جانب سے کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ تھریڈز کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں، حالانکہ یہ کمپنی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو روزانہ استعمال کرنے والوں کے بارے میں اکثر تفصیلات جاری کرتی...
ایک رپورٹ کے مطابق ابھی بھی انسٹا گرام سے ہی نئے صارفین تھریڈز کا رخ کرتے ہیں، کیونکہ دونوں ایپس کا ایک ہی اکاؤنٹ سسٹم ہے اور اس میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ خیال رہے کہ آغاز میں محض 5 دنوں میں تھریڈز کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی مگر پھر لوگوں کی دلچسپی ختم ہونے لگی۔ البتہ صارفین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا، فروری میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد 13 کروڑ تھی جو اپریل میں 15 کروڑ ہوگئی۔کمپنی کے مطابق تھریڈز کی 63 فیصد پوسٹس تحریر پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ ہر 4 میں سے ایک پوسٹ میں کم از کم ایک فوٹو کو استعمال کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 55 کروڑ سے زائد ہے۔
اسی طرح میٹا کی ایپس فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر اور واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد جنوری سے مارچ 2024 کے دوران 3 ارب 24 کروڑ تک پہنچ گئی، جو اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران 3 ارب 19 کروڑ تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گرم ہوتے ماحول کے ہماری نیند پر پڑنے والے مضر اثراتتحقیق میں 47 ہزار سے زائد افراد کی کلائیوں پر بندھی نیند ٹریک کرنے والی پٹیوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا
مزید پڑھ »
کراچی بھینس کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحقکراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 74 ہوگئی
مزید پڑھ »
عالمی سطح پر بے گھر افراد کی تعداد میں ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہمسلسل 12 ویں سال بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 11 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیاملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے: الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہوگئیوزیراعظم شہبازشریف کی حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاجِ کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت
مزید پڑھ »
عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاریقربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھ »