ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا ARYNewsUrdu COVID19
گذشہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، دو سے ڈھائی ہفتے میں تمام مستحقین کو رقم پہنچ جائے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فنڈز کی تقسیم شفاف اور سیاسی مداخلت سے پاک ہوگی، سترہ ہزار مراکز سے رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ دیانت داری سے حق داروں تک ان کا حق پہنچایا جائے گا، احساس پروگرام میں مزید بہتری کرنا پڑے گی تو وہ ہم کریں گے۔ یاد رہے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں ، رقم کی ترسل بائیومیٹرک کے بعد ہوگی ۔۔۔ملک کے کسی بھی کونے سے اپنا شناختی کارڈ نمبر ہمیں بھیج دیں ، وہ ہمارے سسٹم میں آجائے گا پھر پندرہ مرحلوں سے گزرے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے مستحق ہونے والوں میں دو طرح کے صارفین شامل ہوں گے، پہلے سے جاری کفالت پروگرام کے 45 لاکھ موجودہ صارفین کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفے کے ساتھ ساتھ اگلے چار ماہ کے لئے 10 ہزار روپے کی اضافی رقم دی جائے گی جبکہ 75 لاکھ دیگر مستحقین کو چار ماہ کی رقم 12,000 روپے یک مشت ادا کر د ی جائے گی۔
ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ اندازاً چالیس لاکھ افراد قومی سماجی و خوشحالی سروے کے اعدادو شمار کے ذریعے اور 35 لاکھ افراد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شامل کیے جائیں گے ، نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں کل سے 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، وزیراعظمایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں کل سے 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، وزیراعظم PMImranKhan Pakistan FightAgainstCoronavirus ReliefPackage TigerForce LockDown InfectiousDisease pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI PTIofficial
مزید پڑھ »
غیرقانونی بھرتی کیس ،اکرم درانی کی درخواست ضمانت فوری نمٹانے کی نیب کی استدعا مسترداسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے غیرقانونی بھرتی کیس میں اکرم درانی کی درخواست ضمانت فوری نمٹانے کی نیب کی استدعا مستردکرتے ہوئے نئے
مزید پڑھ »
ٹرمپ کی عالمی ادارہ برائے صحت کی مالی امداد روکنے کی دھمکیامریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو اتنی بڑی دھمکی کیوں دیدی۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates Trump
مزید پڑھ »
کورونا سے پاکستان میں ایک کروڑ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہپاکستان میں منصوبہ بندی کی وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے کے ڈی اے کیلئے 20 کروڑ 40لاکھ کی گرانٹ جاری کردیکراچی: حکومتِ سندھ نے کے ڈی اے کیلئے 20 کروڑ40لاکھ کی گرانٹ جاری کردی۔ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ای سی سی اجلاس: وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کیلئے 84 کروڑ روپے کی منظوریاسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون سکیم کے لیے 84 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔
مزید پڑھ »