انکوائری کمیشن بنانے سے قبل ہم سے پوچھا تک نہیں گیا، جج پر الزامات لگا کر بینچ سے الگ ہونےکا نہیں کہاجاسکتا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال مزید پڑھیے:
آج سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقرر نہیں ہوئی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست کے پہلے حصے میں بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، بینچ کی تشکیل پر حکومت نے اعتراض اٹھایا ہے، انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف کیس سننے والے بینچ پر اعتراض ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کسی وزیر کی پریس کانفرنس کو کابینہ کا فیصلہ یا بیان نہیں کہہ سکتے، یہ دیکھنا ہوگا کہ وزرا کے بیانات 9 مئی سے پہلے کے ہیں یا بعد کے۔ جسٹس منیب اختر نےکہا کہ وزیر اگر اپنی مرضی سے بات کرے تو یہ کابینہ کا بیان تصور ہوگا، وزرا پریس کانفرنسز میں سب کہہ چکے تو درخواست کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت نے اپنے وسائل استعمال کرکے پتہ کیا کہ آڈیوز ریکارڈ کہاں اور کیسے ہو رہی ہیں؟ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت نے آڈیوز کی تحقیقات اور اسی...
جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی 'انڈی بیل' ہیکر سےکہہ کر ججز کے خلاف جھوٹی خبریں لگوا سکتا ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ کوئی اعتراض اٹھائے اور جج بینچ سے الگ ہو، سوشل میڈیا کے منفی پہلو بھی ہیں۔ اٹارنی جنرل نےکہا کہ جو یہاں میں بیان کر رہا ہوں یہ وفاق اور حکومت کی رائے ہے۔ جسٹس منیب اختر نےکہا کہ اگر وزیرخزانہ معیشت پر بیان دیں تو وہ حکومت کا پالیسی بیان نہیں ہوگا؟ کیا حکومت کی پالیسی اور وزرا کے بیانات ایک نہیں ہیں؟کیا بینظیر کیس 1996 میں سات ممبر بینچ کا فیصلہ غلط ہے؟ آرٹیکل 4 سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے واضح ہیں، 1996 میں محترمہ بینظیر کی حکومت ختم ہوئی تھی، محترمہ بینظیر کے دور میں عدلیہ اور سینئر حکام کی کال ریکارڈنگ کا الزام لگا، کیس عدالت آیا تو 7 رکنی لارجر بینچ نےکال ریکارڈنگ...
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ نے میرے علاوہ 2 اور ججز پر بھی اعتراض کیا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ باری باری سب پر اعتراض کیا جائے، کیا یہ اعتراض صرف جوڈیشل کارروائی پر بنتا ہے یا انتظامی امور کی انجام دہی پربھی ہے؟درخواست گزار عابد زبیری کے وکیل شعیب شاہین کے دلائل شروع ہوگئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آڈیو لیکس کمیشن کیس: جج پر الزامات لگاکر بینچ سے الگ ہونےکا نہیں کہاجاسکتا: چیف جسٹسایگزیکٹو سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت نہ کرے، انکوائری کمیشن بنانے سے قبل ہم سے پوچھا تک نہیں گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس مزید پڑھیے:
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی: چیف جسٹسمعاشی معاملات میں سپریم کورٹ کو کوئی مہارت حاصل نہیں، کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف کیس: سپریم کورٹ کا معاشی معاملات میں مداخلت سے انکارکے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کے کیس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آڈیولیکس انکوائری کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگیچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا
مزید پڑھ »
معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹساسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھ »
معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹساسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھ »