کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف کیس: سپریم کورٹ کا معاشی معاملات میں مداخلت سے انکار

پاکستان خبریں خبریں

کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف کیس: سپریم کورٹ کا معاشی معاملات میں مداخلت سے انکار
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کے کیس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ DailyJang

جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عائشہ ملک اس بینچ کا حصہ تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جماعتِ اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی سے مخاطب ہو کر کہا کہ معاشی معاملات میں سپریم کورٹ کو کوئی مہارت حاصل نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال ہو چکے، کئی ڈیولپمنٹ ہو چکی ہیں، آپ درخواست کو اپڈیٹ اور اپ گریڈ کر لیں تو اچھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے انہیں ہدایت کی کہ پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیں پھر سپریم کورٹ آ جائیے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق 2 قوانین بنائے ہیں، پرانے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ لائیو ایشو کیا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہ اب تو ادارے کی نجکاری ہو چکی ہے، ادارہ طویل عرصے سے کام کر رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی نےجواب دیا کہ کئی معاملات حل طلب ہیں، مجھے سنا جائے گا تو بتاؤں گا کہ سماعت کیوں ضروری ہے۔واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے کے الیکٹرک کی نجکاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی: چیف جسٹسسپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی: چیف جسٹسمعاشی معاملات میں سپریم کورٹ کو کوئی مہارت حاصل نہیں، کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس
مزید پڑھ »

چیف جسٹس: ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گےچیف جسٹس: ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گےکراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک نجکاری سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے
مزید پڑھ »

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹسمعاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹساسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھ »

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹسمعاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹساسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-03 13:16:42