لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر
رہنما مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کردی۔درخواست میں مریم نواز نے چھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی جبکہ عدالت نے بھی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پیر کو سماعت مقررکردی ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک بار چھ دنوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور اس ضمن میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مریم نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ ای سی ایل میں ان کا نام بغیر کسی نوٹس کے ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباوکا شکار ہوں ، انہیں میری ضرورت ہے۔والد ہ کی وفات کے بعد نوازشریف کی دیکھ بھال وہ ہی کرتی ہیں۔اورنواز شریف انہی پر ہی انحصار کرتے ہیں۔حتمی فیصلہ آنے تک چھ دنوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔مریم نوازشریف کی درخواست کو...
واضح رہے کہ مریم نوازکا پاسپورٹ چوہدری شوگرملز کیس کے دوران عدالت نے تحویل میں لینے کی ہدایت کی تھی۔ان سے قبل ان کے والد میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق اداکارہ کی برسیمعروف اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سی سی ٹی وی فوٹیج کے غلط استعمال کو روکنے کی استدعالاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی فوٹیج کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور شہریوں کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھ »
مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریائی میزائل سائٹ پر سرگرمی کی نشاندہیمصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریائی میزائل سائٹ پر سرگرمی کی نشاندہی NewSatelliteImage Activity PreviouslyDismantled NorthKoreanTestSite
مزید پڑھ »
افیئر کی افواہوں کے بعد ہولی وڈ اداکار کی اہلیہ سے معذرت - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما سٹون کی رائٹر ڈیو میگرے سے منگنی کی تصدیق
مزید پڑھ »