بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر، پاکستان کی پرزور مذمت مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیرپر پاکستان کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےبابری مسجد پانچ صدیاں قبل تعمیرکی گئی لیکن بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوازم انصاف پرحاوی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد پانچ صدیاں قبل تعمیر کی گئی لیکن بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوازم انصاف پر حاوی ہوا۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اکثریت کی سنی گئی۔ بھارت میں اقلیت خاص طورپرمسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مستقبل میں بھارتی جمہوری چہرہ پر بدنما داغ کے طورپر رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے 1992 میں بی جے پی کی طرف سے مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھرکے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔تب سے لیکر او آئی سی کی طرف سے صدیوں پرانی مسجد کو شہید کرنے کیخلاف متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔بی جے پی بھارت کو ہندتوا راشٹرا بنانے پرگامزن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کرونا وباء کے باوجود مندرکی تعمیرمیں غیرمعمولی جلد بازی کی گئی۔بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں بھی آبادیاتی تبدیلی کی گھناؤنی کوششوں میں ہے۔یہ سب بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کی علامت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر مذمت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر، پاکستان کی پرزور مذمتاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے غلط فیصلہ دیا۔
مزید پڑھ »
مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا - ایکسپریس اردومتنازعہ کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا
مزید پڑھ »
پاکستان بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہپاکستان بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
عثمان بزدار کی پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت کی این سی او سی کو 9 مختلف سیکٹر کھولنے کی سفارشات کی منظوری
مزید پڑھ »