بالی ووڈ کی نئی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا۔ انھوں نے اپنی والدہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہترین دوست ہیں اور ’کول‘ ماں ہیں۔ راشا نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شیطان تھی اور شرارتی کام کرتی تھی۔
بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا۔ اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے، جن میں ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، جو کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم راشا کی اداکاری اور رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں راشا نے اپنی والدہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے
ہوئے کہا کہ ’’وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔‘‘ 19 سالہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’’جب میں بچی تھی تو کئی بار تھپڑ بھی پڑ جاتے تھے۔ میں بچپن میں اپنے ناخن کترتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگا دیتی تھیں تاکہ میں ایسا نہ کر سکوں۔‘‘ راشا تھاڈانی نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت شیطان تھی، بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہو جاتے تھے۔ اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی ’اوکے ماما‘، مگر ٹھیک ایک منٹ بعد وہی کام کرتی تھی۔‘‘ ان کے اس بے باک انکشاف نے مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے گہرا رشتہ رکھتی ہیں
Rasha Thadani Bollywood Rivehna Tandon Actress Childhood Actors
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنید خان نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیاعامر خان کے بیٹے جنید خان نے بالی ووڈ کی فلم مہاراج میں ڈیبیو کیا ہے اور اب انہوں نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ارچنا پورن سنگھ کی شوہر نے مدھ آئی لینڈ میں جائیداد خریدنے پر طلاق کی دھمکی دی تھیبالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی نے انہیں مدھ آئی لینڈ میں رہائش اختیار کرنے پر طلاق کی دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھ »
پریتی زنٹا نے کیلیفورنیا آگ سے ہونے والی تباہی کا اظہار کیابالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کیلیفورنیا کی آگ سے ہونے والی تباہی کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کے باعث انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے
مزید پڑھ »
نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین اور کم عمر مردوں کے تعلقات کو فلموں میں فروغ دینے لگی ہیں۔ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نکول کڈمین نے اپنی فلموں میں بڑی عمر کی خواتین اور کم عمر مردوں کے تعلقات کو عام کرنے کا رجحان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »
اپاسنا سنگھ نے اپنے ابتدائی کیریئر کا ایک خوفناک تجربہ انکشاف کیاہندستانی اداکارہ اپاسنا سنگھ نے اپنے کیریئر میں ایک خوفناک تجربہ کا انکشاف کیا جس میں ایک ہدایتکار نے انہیں ایک ہوٹل میں ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
مزید پڑھ »
زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئیاداکارہ پوجا بھٹ نے باندرا میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
مزید پڑھ »