حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں ہو رہے ہیں
مہنگی بجلی، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔
گزشتہ روز حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا اور جماعت اسلامی نے حکومت کو مذاکرات کے لیے اپنے 10 مطالبات پیش کیے تھے، دونوں جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت کرنے والے وزیر اطلاعات عطا تارڑ، امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری بھی کمشنر ہاؤس میں موجود ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نظارت شاہ بھی کمشنر آفس پہنچ گئے ہیں۔
جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم بھی نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں موجود ہے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔جب پارلیمینٹ اور ادارے کام نہ کر رہے ہوں تو احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے: امیر جماعت اسلامی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت 500 یونٹ بجلی استعمال والوں کو 50 فیصد رعایت دے، جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئےجماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے
مزید پڑھ »
مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاریامیر جماعت اسلامی دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے ساتھ عدالتوں میں بھی جائیں گے: امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختمکوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا 15 روز کے لیے ختم کردیا۔کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی المعروف ہاکی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی وفد سے مذاکرات کئے ، لاپتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا...
مزید پڑھ »
حکومت خام خیالی میں نہ رہے، عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا: حافظ نعیمحکومت نے بجلی کے بل، تنخواہ دار کا انکم ٹیکس اور آئی پی پیز کا معاملہ حل نہ کیا تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے: امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کریگیمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، آج جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تمام چھوٹے ، بڑے شہروں میں دھرنے ہونگے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف اسلام آباد 26جولائی کو دھرنا دیا جائےگا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہےگا،ہماری...
مزید پڑھ »