اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ سرکاری ملازمین کی مفت بجلی بند کی جائے، وزیر توانائی
سولرائزیشن بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے،نیٹ میٹرنگ سے مہنگی بجلی خریدنے کے سبب عوام پر 103 ارب کا بوجھ پڑا
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مفت بجلی ختم کر کے تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے، جو بجلی استعمال نہیں ہورہی وہ سستے دام دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جتنی سولرائزیشن بڑھے گی عام صارفین پر بوجھ بڑھے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے مہنگی بجلی خرید کر عام صارف کو دے رہے ہیں اور اس وقت عام صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کرنے والا چار سال میں اپنا سرمایہ پورا کرلے۔Jan 28, 2025 07:53 AMکراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 30 لاکھ روپے سے محرومڈیجیٹل...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلیقومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ہیٹر کے استعمال میں کن احتیاطی تدابیر کا خیال ضروری ہے؟گیس لیکیج کی صورت میں بجلی کا بٹن یا آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے 31 جنوری کو بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو بجلی کے بل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں بڑھتی جا رہیںمہنگی بجلی کے باعث صارفین کا نیٹ میٹرنگ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے جس کے باعث 58 ہزار 822 میگاواٹ صلاحیت کی نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھ »
ऑسٹریلیا میں موسمی واقعات سے آوارہ ہونے والے افراد کیلئے ضروری امداد کی پیش کشیہاں کے علاقوں میں شدید بارش، بجلی اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم رہے۔ اہلکاروں نے 30 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہمی کو بحال کر لیا ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی طوفانوں کی وجہ سے 260 ہزار سے زیادہ گھر بجلی سے محروم رہے۔
مزید پڑھ »
2 ہزار ارب کپیسٹی چارجز ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشافاگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لےکر مفت بجلی عوام کو دے دیں،رکن قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے توانائی
مزید پڑھ »