اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لےکر مفت بجلی عوام کو دے دیں،رکن قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے توانائی
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2 ہزار ارب ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی کل قمیت کا 75فیصد کیپسٹی چارجز ہیں، رکن کمیٹی ملک انور تاج نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں دو ڈھائی ہزار ارب دے دیتے ہیں، اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لے کر مفت بجلی عوام کو دے دیں۔
رکن کمیٹی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ بھی چل رہی ہے، میرے حلقہ کی اسکیمیں اڑھائی سال سے رکی ہوئی ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے ساتھ چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کی خواہش کے مطابق سب سے زیادہ چوری ہونے والے فیڈرز پر بجلی کھلی چھوڑی، معاہدہ کیا ہوا تھا آج چیئرمین کمیٹی کو دے دیں گے، شرط یہ تھے کہ پہلے بجلی کھولیں پھر عوام سے کنڈے اترواؤں گا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ کیپٹو پاور کو منقطع کر رہے ہیں؟ کیپٹو پاور کو منقطع کرنے سے کیا ایک روپیہ فرق آئے گا؟ گیارہ روپے فی یونٹ کم ہوا ہے تو رہائشی صارفین پر کب اثر آئے گا؟ آئی پی پیز کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس میں پیش رفت نہیں ھوئی بات چیت جاری ھے، جب گرڈ پر أئینگے تو ہی پتہ چلے گا بجلی کتنی کم ھوگی گرڈ کو کتنا فائدہ ہوگا ، أئی ایم ایف کا خیال ھے اسی فیصد انڈسٹری نیشنل گرڈ پر ھے تو کیپٹو پاورکیوں نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9ہزار ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشافسال 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات میں 72 افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی
مزید پڑھ »
فیول چارجز میں کمی سے صارفین کو 843 ملین روپے کا فائدہنیپرا نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے جو جنوری کے بلوں میں صارفین کو منتقل کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر کو پہلی ششماہی میں ٹیکس ریونیو میں بڑے شارٹ فال کا سامناجاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس وصولی کا 6 ہزار 9 ارب روپے کا ہدف پورا ہونا ممکن نہیں لگتا، ذرائع
مزید پڑھ »
ریاستی ملکیتی اداروں نے 6 ماہ میں 147 ارب روپے کا نقصان کیا، رپورٹ میں انکشاف2014ء سے 2023ء تک سرکاری اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے تک پہنچ گئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکانکمی کی صورت میں کراچی کے صارفین کو صرف 46کروڑ کا ریلیف ملے گا
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا کے گوداموں میں 10 ارب کی گندم خراب ہونے کا انکشاف، معاملہ اسمبلی پہنچ گیاگندم 2023 میں پاسکو سے خریدی گئی تھی، مجموعی طور پر 77 ہزار 762 میٹرک ٹن گندم ناقابل استعمال ہوگئی: محکمہ خوراک کی رپورٹ
مزید پڑھ »